صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مبینہ طور پر مہم چلانے کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور کر لی۔

عمران ریاض خان نے آج اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے سیشن کورٹ لاہور میں درخواستِ ضمانت دائر کی۔

عدالت کے باہر موجود صحافیوں نے عمران ریاض خان سے متعدد سوالات کیے اور ان کی خیریت دریافت کی تاہم انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کرکے روانہ ہوگئے۔

عمران ریاض خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو بدنیتی اور دھوکا دہی کے تحت مذکورہ کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

درخواست میں یاددہانی کروائی گئی کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ درخواست گزار کو پولیس نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا حالانکہ اس وقت اُن کے خلاف کوئی مقدمہ/ایف آئی آر زیر التوا نہیں تھی، بعد ازاں درخواست گزار کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو پختہ یقین ہے کہ ان کے اغوا میں متعلقہ پولیس حکام اور جیل حکام نے سہولت کاری کی۔

درخواست میں ضمانت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو صحافی کو 28 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا، ایڈیشنل سیشن جج نے عمران ریاض کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

شہریوں کو رفح سے نکلنے پر مجبور کرنا ناقابل برداشت: بورل

🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار نے کہا کہ غزہ

سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

🗓️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کردی گئی

🗓️ 16 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون

’آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کو امریکی حمایت حاصل تھی‘

🗓️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اشارہ

بھارتی حکام نے شہید محمد مقبول بٹ کے بھائی پر مسلسل چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا

🗓️ 19 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے چار سالوں سے

آئی ایم ایف کا 4 بینکوں کی ری کیپٹلائزیشن کیلئے ’تیز کارروائی‘ کا مطالبہ

🗓️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے

صیہونی فوج کے تین پیدل دستے حزب اللہ کے محاصرے میں

🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ رات تین خصوصی

امریکیوں کی اکثریت اپنے ملک میں جمہوریت کے خاتمے کی خواہاں

🗓️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں:    ایک سروے کے مطابق دونوں بڑی امریکی جماعتوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے