?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے غزہ پر اسرائیلی فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے اور 61 ہزار معصوم جانوں کے قاتل کو کٹہرے میں لانے اور عالمی عدالت میں جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کے پردے میں چھپ کر اسرائیل غزہ پر قبضے کو قانونی بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کا یہ ظلم نظام کا حصہ بنانے کی سازش ہے۔ غزہ کو بھوک، پیاس سے مارنا جنگ نہیں بلکہ منظم نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، غزہ کے اسپتال بند، بچے نڈھال، ماں باپ بے بس، کیا یہی بین الاقوامی نظام انصاف ہے؟ اسرائیلی قیادت کو عالمی عدالت میں جوابدہ بنایا جائے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ دو ملین سے زائد زندگیاں اسرائیلی محاصرے کی لپیٹ میں سسک رہی ہیں، یہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ انسانیت کا امتحان ہے، غزہ میں خوراک اور پانی بند کر کے اسرائیل دنیا کو بتارہا ہے کہ ظلم اب پالیسی بن چکا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا کی مجرمانہ خاموشی ظالم اسرائیل کو مزید بے خوف بنا رہی ہے، مظلوم فلسطینیوں کو انصاف دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی خطے کی تمام اقوام کی جانب سے تحسین کے مستحق ہیں:جہاد اسلامی
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک
جنوری
یوکرین روس کے خلاف امریکی پراکسی فورس ہے: تجربہ کار CIA ایجنٹ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے
جون
فلسطینیوں کے خلاف قابضین کے مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی قابض فوج عمارتوں کو رہائشیوں سمیت نذرِ آتش کر رہی
اکتوبر
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر
را نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا۔ عطا تارڑ
?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
نومبر
غزہ کے لیے ٹرمپ کی سربراہی اجلاس میں ممالک کے شاہانہ وعدے!
?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں:مصر کے شہر العریش میں منعقدہ نام نہاد غزہ امن
فروری
حکومت کا ڈیزل، پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی
اگست
مصری صدر کا صیہونی وزیر اعظم سے ملنے سے انکار
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن
دسمبر