شیری رحمان کی غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت

شیری رحمان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے غزہ پر اسرائیلی فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے اور 61 ہزار معصوم جانوں کے قاتل کو کٹہرے میں لانے اور عالمی عدالت میں جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کے پردے میں چھپ کر اسرائیل غزہ پر قبضے کو قانونی بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کا یہ ظلم نظام کا حصہ بنانے کی سازش ہے۔ غزہ کو بھوک، پیاس سے مارنا جنگ نہیں بلکہ منظم نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، غزہ کے اسپتال بند، بچے نڈھال، ماں باپ بے بس، کیا یہی بین الاقوامی نظام انصاف ہے؟ اسرائیلی قیادت کو عالمی عدالت میں جوابدہ بنایا جائے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ دو ملین سے زائد زندگیاں اسرائیلی محاصرے کی لپیٹ میں سسک رہی ہیں، یہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ انسانیت کا امتحان ہے، غزہ میں خوراک اور پانی بند کر کے اسرائیل دنیا کو بتارہا ہے کہ ظلم اب پالیسی بن چکا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا کی مجرمانہ خاموشی ظالم اسرائیل کو مزید بے خوف بنا رہی ہے، مظلوم فلسطینیوں کو انصاف دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرک پاس طلباء کے لئے اہم خوشخبری سامنے آگئی

?️ 13 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی و ثانوی بورڈز نے میٹرک

کیا حزب اللہ کے میزائلوں سے اسرائیل کو خطرہ ہے ؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر حزب

مزید 20 سال تک اسرائیل کا وجود نہیں ہو گا: سابق امریکی عہدیدار

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:کولن پاول کی وزارت خارجہ کے دور میں امریکی وزیر خارجہ

ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق

ترکی عدالت نے خاشقچی کا مقدمہ قانونی طور پرسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم دیا

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی اخبار

ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات محض تجارتی نہیں ہوگی

?️ 16 نومبر 2025ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات محض تجارتی نہیں ہوگی ڈونلڈ ٹرمپ

محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ چھ سال سے

امریکی والدین سوشل نیٹ ورک کے استعمال کی وجہ سے اپنے بچوں کے لئےفکرمند

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ نصف والدین کا خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے