اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پائلٹ آفیسر نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی مثال قائم کی، اپنے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کوپوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کےیوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ راشد منہاس شہید نے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ۔واضح رہے کہ وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دیکر بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ہمیں اپنے تمام شہیدوں پر فخر ہے کہ جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔
مشہور خبریں۔
771 ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا
دسمبر
مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
اکتوبر
آل سعود کے جرائم کا ریکارڈ
جنوری
صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ آگ کے خلاف آگ ہے: صنعا
مئی
امریکہ، خطے میں اسرائیلی جرائم کے پھیلاؤ کا اصلی ذمہ دار
اکتوبر
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش
فروری
پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
مارچ
غزہ میں نسل کشی، روم میں انسانیت کی تدفین
اپریل