شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظورکر لیا گیا

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔  ٹویٹر پر انہوں ایک بیان میں لکھا ہے کہ  بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے،پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، اس کی تصدیق انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ سے کی ، جس میں شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے ، مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا ، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا ۔

خیال رہے کہ ابھی چندروز قبل ہی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا تھا کہ 2022ء شریف خاندان کے کیسز میں سزاؤں کا سال ہوگا ، نواز شریف کی بیرون ملک سے اب تک صرف 8 رپورٹس آئیں اور یہ بھی میڈیکل رپورٹس نہیں بلکہ ان کے ڈاکٹرز کے خطوط تھے ، جن پر پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف ڈاکٹرائن نہایت سادہ ہے ، بندہ خرید لو یا پھر عدالتوں پر حملہ آور ہو جاؤ ، رانا شمیم کے بیان حلفی کا مقصد عدالت پر اثر انداز ہونا تھا ، جس کے لیے پہلے ثاقب نثار کی جعلی آڈیو اور پھر رانا شمیم کا بیان حلفی آیا ، اس ساری سازش کے مرکزی کردار نواز شریف ہیں ، چارلس گھتری کے بیان سے بھی واضح ہوگیا کہ رانا شمیم بیان حلفی کا مرکزی کردار نواز شریف ہیں لیکن میں انہیں آگاہ کردوں کہ اب شریف ڈاکٹرائن کا وقت گزرچکا ہے ، رواں سال شریف خاندان کے کیسز میں سزاؤں کا سال ہوگا ۔

اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم ابھی عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں ، برطانوی حکومت نے تو ویزہ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے ، اگر برطانوی عدالت نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا تو مسلم لیگ ن کےقائد کو واپس پاکستان آنا ہو گا ، برطانیہ سے مجرمان کی تحویل کا معاہدہ پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان ہے لیکن جن مجرمان کا ویزہ برطانیہ میں ختم ہو گیا تو ان کی واپسی کے لیے معاہدہ برطانیہ سے ہو رہا ہے ، اگر برطانیہ رضامندی ظاہر کرے گا تو جو مجرمان برطانیہ میں مقیم ہیں ان کو وہاں سے ڈی پورٹ کیا جائے گا اور نوازشریف کو بھی واپس آنا ہو گا ۔

مشہور خبریں۔

بھارت مقبوضہ کشمیرپر اپناغیر قانونی تسلط برقراررکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پرمسلسل عمل پیرا

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ

چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: دنیا کے تمام حصوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل کی طرف عالمی

حماس نے مغربی کنارے میں امریکی قونصلر خدمات پر احتجاج کیا

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مغربی کنارے میں قونصلر خدمات

غفلت یا نااہلی؟ 3 سالہ ابراہیم کی موت پر شوبز شخصیات کا سخت ردعمل

?️ 3 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول

فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو بے نقاب کردیا

?️ 1 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو

لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان

ٹکا; افغانستان کا نجات دہندہ یا ترکی کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کا آلہ؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں:  وسطی ایشیا کے گیٹ وے کے طور پر اپنی جغرافیائی

خیبر پختونخوا کی ماؤں میں ڈپریشن، بےچینی بڑھ رہی ہے، عالمی بینک

?️ 25 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں بتایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے