شہریوں کو 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ سے متعلق معلومات میں رد و بدل کی اجازت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کسی مخصوص حلقے میں رہنے والے رجسٹرڈ ووٹرز کو اپنی تفصیلات کو درست کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے آؤٹ ریچ اینڈ کوآرڈینیشن ونگ کے مطابق انتخابی فہرستیں سیکشن 39 الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت 20 جولائی کو منجمد کر دی گئی تھیں۔

تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اب شہریوں کو ڈیٹا درستگی کے لیے رد و بدل کی اجازت دے دی ہے۔

گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ تھی، جو رواں برس 25 جولائی تک بڑھ کر 12کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2018 سے خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 85 لاکھ تک ہوگئی، جو مجموعی ووٹرز کا 46 فیصد پر مشتمل ہے، جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 54 فیصد یا 6 کروڑ 85 لاکھ تک ہوگئی ہے۔

دریں اثنا عمر کے لحاظ سے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18-35 سال کے درمیان عمر والے نوجوانوں کی تعداد تقریباً 5 کروڑ 71 لاکھ ہے، جو ووٹ ڈالنے کے اہل لوگوں کا 45 فیصد ہے جبکہ 2018 میں یہ شرح 43.8 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق 56 برس سے زائد کی عمر والے رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ یا 18.9 فیصد ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ضلعی سطح پر ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے پنجاب میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 23 لاکھ یا 56.9 فیصد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ 2 کروڑ 66 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جو مجموعی ووٹرز کا 21 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً 2 کروڑ 17 لاکھ ہے جو کہ 17.1 فیصد ہے۔

بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 53 لاکھ یا 4.2 فیصد اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔

مشہور خبریں۔

فاکس نیوز کے اینکر وزیر دفاع مقرر؛ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے

طالبان نے کابل کے بش بازار کا نام بدل کر مجاہدین رکھا

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان کے

فلسطین کو منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی ضرورت:اردنی بادشاہ

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے

ہم جلدی لبنان سے نہیں نکلنے والے؛صیہونی وزیر کا دعوی

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور نے دعویٰ کیا

یوکرین کو جتنے پیسے دیے ہیں سب واپس لیں گے:ٹرمپ

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روس

عراقچی اور پوتین کی ملاقات کی اطلاع

?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:ایران کے سفیر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے

ہم شام میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہیں:یو اے ای

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا ذکی

ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی

?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے