?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ملائیشیا کے دورے کے حوالے سے دفتر خارجہ کا بیان آگیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کی دعوت پر دورہ کیا، اسحاق ڈار اور سینئر وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم ملائیشیا نے حلال گوشت کی درآمد کے معاہدے کا خیر مقدم کیا، شہبازشریف نے ملائیشیائی وزیر اعظم کی کتاب کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کی اور فریقین نے سائنس، دفاع، ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آسیان کی چئیرمین شپ کے لیے ملائیشیا کی حمایت کا اعادہ کیا، دورے میں متعدد نئے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ دوسری جانب ترجمان کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں فلسطین اور دورہ نیویارک پر خطاب کیا اور وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں امریکی صدر سے ملاقات پر ایوان کو اعتماد میں لیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی افواج کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہے، سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی فوجیوں کی حراست سے آزاد ہو چکے ہیں، پاکستان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے، ہم اس جنگ بندی ڈیل میں قطر، مصر اور سعودی عرب کے ان تھک کردار کو سراہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کو دور تک مار کرنے والے امریکی ہتھیاروں کی اجازت دینے پر فرانس کا ردعمل
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر جو بائیڈن کے
نومبر
اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی یوسف رضا گیلانی کی جیت ہو گی، سلیم صافی
?️ 17 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم
فروری
89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد
فروری
فطرت کھربوں روپے کی سہولت مفت فراہم کرتی ہے کیسے؟
?️ 23 فروری 2021لندن {سچ خبریں} زمینی مٹی اور اس کے اجزا ہر سال تین
فروری
ای سی سی: بجٹ سے چند ہفتے قبل ریکارڈ 4 کھرب 34 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس منظور
?️ 6 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال کے اختتام سے تین ہفتے قبل
جون
سندھ ہائیکورٹ: پی ٹی اے کو ملک بھر میں ’ایکس‘ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
?️ 22 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی
فروری
اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے ایک اخبار کو
نومبر
سعودی حکام کیوں پریشان ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اپنی علاقائی حیثیت کو کمزور ہونے کے خدشات
ستمبر