?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی اوسط قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ کمی کا وعدہ کیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے ایندھن پر انحصار بڑھنے کا امکان ہے۔
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے مجموعی طور پر 51.493 ارب روپے کی کمی کی درخواست کی ہے، جس میں سے 124 ارب روپے کیپیسٹی کی لاگت میں کمی سے جڑے ہیں جن میں 16 ارب روپے کنٹریکٹس کے خاتمے اور 17 ارب روپے آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں کی بدولت بچائے گئے اور اب تک منسوخ اور نئے معاہدوں سے مجموعی طور پر 91 ارب روپے کی بچت ہو چکی ہے.
بزنس ریکارڈرکے مطابق مارچ کے ایف سی اے کے لیے فی یونٹ 3 پیسے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی گئی ہے جس کا مالی اثر 25 کروڑ روپے بتایا گیا ہے تاہم اسے اپریل تا جون 2025 کے لیے پہلے سے منظور شدہ 90 پیسے فی یونٹ کے ساتھ ملایا جائے تو صارفین کو حقیقی رعایت صرف 50 پیسے فی یونٹ ملے گی. مارچ کے لیے اصل حوالہ جاتی فیول کاسٹ 9.2251 روپے فی یونٹ رہی جبکہ حوالہ ایف سی اے 9.2560 روپے فی یونٹ مقرر تھا سی پی پی اے اورجی کے سی ای او ریحان اختر نے بتایا کہ اگر 3.291 ارب روپے کا پچھلے سال کا ایڈجسٹمنٹ شامل نہ کیا جاتا تو صارفین کو بلوں میں زیادہ ریلیف مل سکتا تھا این پی سی سی کے جنرل منیجر نے یقین دہانی کرائی کہ ایندھن کی دستیابی کے باعث بجلی کی پیداوار تسلی بخش رہے گی لیکن مہنگے ایندھن کے استعمال کے سبب ایف سی اے لاگت میں اضافہ ہوگا انہوں نے بتایا کہ مارچ 2025 میں بجلی کی طلب میں 6 فیصد کمی ہوئی تاہم فروری کے مقابلے میں مارچ میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
این پی سی سی کے مطابق مارچ میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8.70 فیصد کم بجلی فراہم کی گئی اس دوران معمول کی بندشوں اور مجبوری کے تحت ہونے والی بندشوں کے باعث مہنگے پلانٹس کو چلایا گیا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے تنویر بیری نے چوری کی روک تھام اور بلوں کی وصولی میں ڈسکوز کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کا سرکلر ڈیٹ 2.4 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کی ترسیلی اور تقسیم کی نقصانات کی شرح بالترتیب 20.1 فیصد اور 16 فیصد رہی.
انہوں نے حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے نئے کمرشل قرضوں کے حصول پر بھی تنقید کی اور خبردار کیا کہ اس کا بوجھ آخرکار قانون پر عمل کرنے والے صارفین پر پڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اب بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگی ہے ہمیں اگلے مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف کم کرنے پر کام شروع کرنا ہوگا یہ تین ماہ کی ریلیف کافی نہیں.


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے لیے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا دکھ : ہل رپورٹ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: امریکی کانگریس سے منسلک ویب سائٹ ہل نے امریکہ میں
جون
اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع
مئی
ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو کی کامیابی پر حکومت اور اپوزيشن دونوں خوش
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم
اگست
نوازشریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ ایاز صادق
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے
جولائی
آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو موقع دیا گیا تو پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، وزیراعظم
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر قوم
جولائی
نیب متاثرین کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب کی نا انصافیوں کا شکار ہونے والے
ستمبر
دشمن اپنے خواب پورے نہیں کر سکے گا: انصار اللہ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے
اگست
فرانس کا نیتن یاہو سے مطالبہ
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: بیروت میں ایک سینیئر فلسطینی اہلکار صالح العاروری کے قتل
جنوری