اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے ملاقات کی، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے موجود وزیر اعظم شہباز شریف سے سائڈ لائن پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے ملاقات کی۔
صدر جنرل اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات ہونی چاہئیں، بین الحکومتی مذاکرات تمام ملکوں کی توقعات کے مطابق تعمیری اورشفاف ہونے چاہئیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کو سیلاب کی شکل میں اپنی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، یہ تباہی پاکستان کی وجہ سے نہیں، اس پر دنیا کی حمایت کے مستحق ہیں۔
دریائے سندھ میں پانی آتے ہی جس طرح دریا کی خشک زمین میں زندگی لوٹ آئی ہے ویسے ہی دریائے سندھ کے ہزاروں ماہی گیروں کے چہروں پر امید کی کرن پھوٹ پڑی ہے جو کئی سالوں سے دریا میں پانی کی کمی سے بیروگاری کا شکار تھے۔
ماہی گیروں کو امید ہے کہ اب وہ پلّا مچھلی سمیت مختلف اقسام کی مچھلی پکڑ کر اچھا روزگار حاصل کر سکیں گے۔
دریائے سندھ میں زیادہ پانی آنے سے ایک جانب تو سیلابی صورتحال ہے جس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں تو وہیں ہزاروں ماہی گیروں کے مچھلی کے شکار سے ان کے ادھورے خواب پورے ہو سکیں گے۔
صدر یواین جنرل اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ اس مشکل وقت میں دنیا کو پاکستان کی بھرپور مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر جنرل اسمبلی کو مسئلہ کشمیر، افغانستان اور اسلاموفوبیا سے آگاہ کیا۔