?️
فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے شہریوں نے "شیر، شیر” کے نعرے لگا دیے۔ معاون خصوصی کی جانب سے صحت کارڈ کے اجراء کیلئے وزیر اعظم کے دورہ فیصل آباد کے سلسلے میں گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ و ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی زیر قیادت اقبال سٹیڈیم فیصل آباد سے ہیلتھ کارڈ کے بارے میں آگاہی کی غرض سے ایک ریلی نکالی گئی جو سول لائن، جیل روڈ اور دیگر راستوں سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل اور پھر گھنٹہ گھر چوک پہنچی۔
ریلی میں تحریک انصاف، آئی ایس ایف اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ راستہ میں آنیوالے علاقوں سے بھی پرجوش نوجوان ریلی میں شریک ہوتے گئے۔ ریلی کے شرکا نے بینرز، فلیکس، پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر صحت کارڈ کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما،ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر، سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کی قیادت میم ریلی جب کچہری بازار پہنچی تو اس موقع پر وہاں کے دکانداروں اور شہریوں نے "شیر، شیر” کے نعرے لگا دیے۔
جبکہ ان نعروں کے جواب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان کے حق میں جوابی نعرے لگائے گئے۔ بعد ازاں ضلع کونسل فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہرشہری کا ہاتھ پکڑا اور اسے 10لاکھ روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا اسی طرح غریب طبقے کیلئے پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کئے گئے۔
عمران خان نے یہ تہیہ کرلیا کہ اب ملک میں دونہیں بلکہ ایک نظام چلے گا اور جس طرح بڑے بڑے لوگ بڑے بڑے ہسپتالوں میں اپنا علاج کرواتے ہیں اسی طرح غریب آدمی بھی شفا انٹرنیشنل، ڈاکٹر ہسپتال،ساحل ہسپتال اور نیشنل ہسپتال جیسے بڑے بڑے ہسپتالوں میں اپنا علاج کروائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیاگیا جہاں سب سے زیادہ آنکھوں کی بیماریوں کا علاج وآپریشن کئے گئے کیونکہ وہاں کے لوگوں میں شوگر کی مرض کی شرح زیادہ تھی اور غریب کو اچھا کھانا میسر نہ تھا اسی طرح دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ان بیٹیوں اور بہنوں کا علاج معالجہ کیاگیا جو ڈلیوری کے دوران وسائل نہ ہونے کی وجہ سے یا دائیوں سے علاج کے باعث زندگی کی بازی ہارجاتی تھیں مگر اب عمران خان نے ان کا ہاتھ پکڑا ہے جو ریاست مدینہ کی طرز کی جانب اہم قدم ہے۔


مشہور خبریں۔
روس سے خام تیل لانے والا دوسرابحری جہاز بھی کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
?️ 28 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے مالیاتی مرکز میں 45 ہزار ٹن سے
جون
بلوچستان گرینڈ الائنس کا حکومت کو 2 روزہ الٹی میٹم، مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان
?️ 21 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) مختلف یونینز اور سرکاری ملازمین کی انجمنوں کا مشترکہ
مئی
آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہے، ثقافت کے تمام رنگ واپس آرہے ہیں۔ مریم اورنگزیب
?️ 14 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ
دسمبر
امریکی عدالتوں میں سرکاری شٹ ڈاؤن جاری رہنے کے ساتھ ہی برطرفی شروع ہو گئی
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری رہنے اور عدالتوں کے
اکتوبر
لاہور ہائیکورٹ نے 2015 قصور ویڈیو اسکینڈل کے 2 مجرمان کو بری کردیا
?️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 2015 کے قصور ویڈیو اسکینڈل کے
اپریل
امریکہ اپنے قونصلر کو قازقستان چھوڑنے پر راضی
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: جیسا کہ قازقستان بدامنی کے چھٹے دن میں داخل ہو
جنوری
ملالہ یوسفزئی کا ایک بار پھر غزہ جنگ کے بارے میں بیان
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی
جولائی
50سال بعد کسی ملک نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، مشاہد حسین
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی اور خارجہ امور کے ماہر اور
اپریل