شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی: حماد اظہر

ہم جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے: حماد اظہر

🗓️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وفاقی وزیر شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ انہیں پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے شہباز گل پر حملے کا مکمل منصوبہ بنا رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے شہباز گل کے لاہور ہائیکورٹ جانے سے قبل کیے گئے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’صاف ظاہر ہے کہ شہباز گل پر حملے کی مکمل پلیننگ کی گئی تھی۔حماد اظہر نے یہ بھی لکھا کہ ‘جس طرح جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان کا ایک ایک لفظ ان کی پارٹی قیادت کے حکم پر پوری تیاری کے ساتھ بولا گیا۔

خیال رہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ انہیں صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے ان پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔ غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر کہا کہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی۔

مشہور خبریں۔

کویت کے ولی عہد اور بن سلمان کے درمیان گفتگو کا مرکزی موضوع

🗓️ 1 جون 2021سچ خبریں:ایک سعودی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ جیسا کہ کویت

’مہنگی‘ اسٹارلنک سروسز فوری خطرہ نہیں ہیں، ٹیلی کام کمپنیاں

🗓️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جلد

صیہونی وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے واپسی کے بعد کورونا قرنطینہ میں

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات سے واپسی کی پرواز

حج کیس 12 سال بعد سرکاری طور پر شام کے حوالے کر دیا گیا، وجہ؟

🗓️ 5 فروری 2024شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ 12 سال کے وقفے کے

آیت اللہ سیستانی بھی صیہونی جاسوس سافٹ وئر کی زد میں

🗓️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کے

نیب کا صرف ایک حل ہے کہ اسے بند کرکے اس کے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے:شاہد خاقان عباسی

🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم

صہیونی فوج میں خودکشی موت کی سب سے بڑی وجہ

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکام کی جانب سے شائع شدہ اعداد و شمار سے

40% اسرائیلی صیہونی حکومت کے مستقبل سے مایوس

🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سب سے زیادہ نشر ہونے والے ذرائع ابلاغ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے