شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

عمران خان آنے والی نسلوں کے لئے  کام کر رہے ہیں: شہباز گلا

?️

لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس کی سماعت کے بعد اس معاملہ میں  ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی ہے جس کی اس سے پہلے استدعا کی گئی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس پر سماعت کی، پولیس نے ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق منیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر راہداری سے عدالت کی طرف جا تے ہوئے انڈے پھینکے گئے، جو ان کے ساتھ چلنے والے پولیس اہلکار کی چھتری پر لگے، اس کے ساتھ ہی ان کی جانب سیاہی بھی پھینکی گئی۔

واقعے کے بعد شہباز گل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر سیاہی پھینکنے والوں نے ’اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غنڈہ گردی ہے، لیکن ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے، غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل پرانڈے اور سیاہی پھینکنے کےکیس کی سماعت ہوئی تھی ، جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم افتخار نے تین ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق جٹ کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اس حوالے سے عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے کچھ دن پہلے احاطہ عدالت میں شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکی،سیاہی سے شہباز گل کی آنکھ متاثر ہوئی۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کہاں تک جاتی ہے؟

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:   روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ جنگ

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا بل مسترد

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تعلیمی

فیسبک کا نام تبدیل ہونے کا امکان

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے فیس بک کا نام تبدیل

غزہ میں گرمی کی غیر معمولی لہر؛بچے زد میں

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی

پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، افغان شہریوں کیلئے جڑواں شہر نو گو ایریا قرار

?️ 31 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کے

افغانستان میں زلزلہ؛26 افراد جاں بحق

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ بادغیس میں5.3رکٹر کا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے