🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پوری پریس کانفرنس میں مسلسل جھوٹ بولا۔پاکستان میں ان کے خلاف مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا رکن بنایا جائے گا اور اس کے بارے میں وزارت قانون اور پارلیمانی امور غور کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘برطانیہ میں کیس کا آغاز حکومت کے کہنے پر نہیں ہوا تھا، 2 سال تک جاری تحقیقات ذوالفقار احمد نام کے ایک فرنٹ مین کے نام پر ہوئی اور سلیمان شہباز اور ذوالفقار احمد کے اکاؤنٹس کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے اپنے طور پر تحقیقات کیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس دوران انہوں نے ہماری حکومت کے ایسٹ ریکوری یونٹ (اے ایس یو) سے بھی مدد طلب کی تھی’۔انہوں نے بتایا کہ ‘اس کیس کو شروع کرنے میں حکومت پاکستان کی کوئی مداخلت نہیں تھی اور نہ ہی اس میں شہباز شریف شامل تھے’۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘شہباز شریف کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے خلاف ہمارے ملک میں مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے چاہیے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘لمبی فہرست ہے ان لوگوں کی جن کے پاس اربوں روپے موصول ہوے، آج ملک میں مہنگائی ہے، ہم پریشان ہیں کہ ڈالر کدھر گیا یہ ان ہی وجوہات سے ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ سب بینکنگ ٹرانزیکشنز ہیں جو دستاویزات پر ہیں، اس کے علاوہ 7 ارب 32 کروڑ روپے کا ریفرنس بھی نیب میں موجود ہے’۔
مشہور خبریں۔
عراق کے خلاف نیا امریکی منصوبہ
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے عراق
جولائی
یورپ میں جمہوریت کا خاتمہ
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت کے خلاف اور صدر ایمانوئل میکرون کے غیر مقبول پنشن
اپریل
سپریم کورٹ فل کورٹ بنا دے، جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں قبول ہو گا، وزیراعظم
🗓️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم
اپریل
سری لنکن حکومت نے سیاسی انتقام لیتے ہوئے سابق وزیر ریشد بدیع الدین کو ایسٹر دھماکوں کے کیس میں گرفتار کرلیا
🗓️ 25 اپریل 2021کولمبو (سچ خبریں) سری لنکن حکومت نے سیاسی انتقام لیتے ہوئے سابق
اپریل
حکمرانی پر انحصار یورپ کا غیر واضح مستقبل
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے جاری رہنے اور اس
دسمبر
ایران کے ہاتھوں یونانی ٹینکرز کا پکڑے جانے پر امریکی ردعمل
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ نے کہا کہ وہ خلیج فارس میں دو یونانی
مئی
لیبیا میں آنے والے سیلاب کی تباہی
🗓️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیشنل یونین آف ریڈ کراس سوسائٹیز کے ایک اہلکار نے
ستمبر
سیاست میں پیسہ استعمال کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں:عمران کان
🗓️ 22 فروری 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختوانخواہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینیٹ
فروری