?️
سچ خبریں: سعودی عرب نے اسرائیلی ریاست کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں، خاص طور پر بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی جنگی وزیر یسرائیل کاتز اور دیگر معاونین کے جنوبی شام کے دورے اور غزہ پر حملوں نیز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کی خودمختاری پر تجاوز اور غزہ پٹی پر حملوں کو سختی سے مذمت کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مقبوضہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم اور اس کے عہدیداروں کی شام کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی شام کی سرحدی پٹی میں جان بوجھ کر کی گئی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید تأکید کی گئی کہ غزہ اور خان یونس شہر پر مقبوضہ اسرائیلی ریاست کے جارحانہ حملے بھی قابل مذمت ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والی کارروائیوں، خاص طور پر غزہ کے حالیہ معاہدے کو روکنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اس بات پر زور دیتا ہے کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر اسرائیلی جارحیتوں کو روکنا اور 1974ء کے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری ضروری ہے، جو خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بناتا ہے اور شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ضمانت ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغرب یوکرین کو مزید جدید ہتھیار بھیجنے پر غور کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدہ دار نے بتایا
ستمبر
ہم پولینڈ میں 5000 مزید فوجی بھیج رہے ہیں: ٹرمپ
?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے
مئی
امریکی زوال کا آغاز اور ایران کی فتح
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: عالم عرب کے معروف تجزیہ کار نے ایک مفصل تحریر
اپریل
عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں
مارچ
جرمنی صیہونیوں کے شانہ بشانہ
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:جرمن وزارت داخلہ نے مغربی ایشیاء میں کشیدگی بڑھانے اور لبنان
مئی
شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں
مارچ
ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں
دسمبر
منظم شیطانی مافیا(12) بین الاقوامی سطح پر آل سعود کی ذلت
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:اگرچہ آل سعود کی خباثت پر مبنی خارجہ پالیسی کے بہت
فروری