?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے.
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدر آصف علی زرداری، جنرل عاصم منیر اور وہ خود، تینوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں.
وزیرا عظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے وزیراعظم کی یہ وضاحت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے” ایکس“ پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کیخلاف چلائی جانے والی مہم کو ”منظم سازش“ قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے.
عسکری قیادت کے قریب سمجھے جانے والے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ اس منظم مہم کے پیچھے کون ہے، میں واضح کر چکا ہوں کہ صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے.
مشہور خبریں۔
عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:عثمان بزدار
?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام
مارچ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پانچ ممالک کو غیر مستقل ممبر منتخب کرلیا گیا
?️ 12 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعہ
جون
سعودی جنگجوؤں کی یمن میں صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر بمباری
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا
جنوری
کیا شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جزیرہ نما
اگست
12 روزہ جنگ میں ایران کی فتح نے علاقائی دفاعی حکمت عملیوں کو کیسے بدل دیا؟
?️ 28 جون 2025یمانیون نیوز کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران اور صہیونیستی ریاست کے درمیان
جون
یوکرین میں نیٹو افسروں کی معلومات ہیک ہوئیں
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: بدنیتی پر مبنی ہیکرز کے روسی گروپ RaHDit نے
دسمبر
ٹرمپ کی افتتاحی تقریب گھر کے اندر منتقل؛ وجہ؟
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے
جنوری
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بدستور 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود مسلسل دوسری مرتبہ برقرار
ستمبر