?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی مد میں خرچ ہونے والا زر مبادلہ بچایا جا سکے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا، شہباز شریف نے تیل و گیس سپلائی چین کو درآمد ہونے سے لے کر صارفین کے استعمال تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔
اس موقع پر اجلاس کو پٹرولیم و گیس سیکٹر کے روڈمیپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDCL) نے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لئے۔ وزیراعظم نے ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے کام کی تعریف کی۔
پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ناشپا بلاک میں دریافت ہونے والے تیل و گیس کے ذخائر سے یومیہ 4100 بیرل تیل نکالا جا سکے گا۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی قوم پرستوں کی یورپی انتخابات میں کامیابی کے سنگین نتائج
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اولمپکس سے
جون
شامی عوام کی مشکلات
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے دنیا کے متعدد ممالک پر عائد
ستمبر
ھآرتض کی ایرانی حملوں کے نتیجے میں صہیونی نقل مکانی کے بحران پر رپورٹ، سب کچھ تباہ ہو گیا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ھآرتض نے ایرانی حملوں کے نتیجے میں بے
جولائی
حزب اللہ کی فوجی تیاری ہمارے لیے اہم چیلنج ہے:صیہونی میڈیا
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز
مئی
اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے
جولائی
غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک تجزیہ کار نے غزہ کی جنگ
جون
آئندہ جنگ رمضان سے پہلے ہونے کا امکان
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے انفارمیشن آفس کے اہلکار نے
جنوری
ریاض اور صیہونی حکومت کے تعلقات کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پر کوئی اثر نہیں
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالرحمن الراشد نے بتایا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ
اکتوبر