شہباز شریف کا گوادر کے لوگوں کے لیے سولر پینلز کا تحفہ

?️

کوئٹہ ( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہم کرنے کا اعلان گوادر کے دورے کے دوران کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے گوادر میں بجلی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سولر پینلز وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا ، گوادر بندرگاہ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے ، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اس کا صحیح استعمال یقینی بنائے ، بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال ، انجنئیر خرم دستگیر ، ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت کی۔ اجلاس میں جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑا، پنجگور اور ایران کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، جس میں ٹرانسمیشن لائنز کے حوالے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کا اجراء کیا جا رہا ہے ، حکام کو بتایا گیا کہ چھ ماہ کے اندر حکومت گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گی ، جس سے بجلی کی مجموعی فراہمی 260 میگاواٹ اور کھپت 236 میگاواٹ ہوگی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے منصوبے پر حماس کے ردعمل پر یمن کا ردعمل

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن

آبنائے ہرمز بند رہنے سے دنیا ایک بڑی کساد بازاری کے دہانے پر ہے: بلومبرگ

?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: رپڈین انرجی گروپ کی کنسلٹنگ فرم کے تجزیے کے

اسکول میں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہئے: ہیما مالنی

?️ 14 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی

ٹرمپ کی توہین عدالت

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف فحش فلموں کے اداکار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا

?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی

ایران عراق تعلقات؛ مشترکہ تعاون اور روشن مستقبل کی نئی امید

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:تہران میں عراق کے سفیر نے ایران کے ساتھ تعلقات کو

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے 5 نکاتی امریکی منصوبہ

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ

عبرانی میڈیا نے جنگ اور نئی جنگ بندی کے بارے میں کیا لکھا؟

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اس حوالے سے ایک تجزیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے