?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف کے آئندہ دورہ چین کی تیاریاں شروع ہوگئیں، وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ نے چین کے ساتھ پاکستان کی سرمایہ کاری اور بزنس انگیجمنٹس کا ڈیٹا طلب کر لیا، وزیراعظم کا دورہ چین اگست 2025 کے آخر میں متوقع ہے۔ دورہ چین کے دوران اعلی سطحی ملاقاتیں اور بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد ہوں گی، صوبائی حکومتوں سے چین کے ساتھ موجودہ اور مجوزہ منصوبوں کی تفصیل بھی طلب کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق چینی اداروں کے ساتھ جاری منصوبوں کی تفصیل، ٹائم لائنز اور موجودہ حیثیت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چین کے ساتھ منصوبوں کے سماجی و معاشی اثرات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ چینی وفود اور کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ سال ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیل طلب، چین کے ساتھ مستقبل کے مجوزہ منصوبے اور شعبہ جاتی ترجیحات بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ہر صوبے کو چین کے ساتھ اپنی کامیابیاں اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کی تیاری کا حکم دیدیا گیا، بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 11 جولائی 2025 تک تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔


مشہور خبریں۔
شبوا میں متحدہ عرب امارات سے منسلک فیلڈ آپریشنز روم پر حملہ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ
فروری
عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)
مئی
نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کی رات صیہونیوں کے وسیع احتجاج کے باوجود، اس حکومت
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فضائی طاقت پول کھول دی: المانیٹر
?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں:المانیٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فضائی حملوں کے
اپریل
کیا بھارت اور پاکستان ایک اور فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد دونوں جوہری طاقتیں تناؤ کی انتہا پر،
اپریل
ایران کے خلاف جنگ کے عالمی میڈیا میں اثرات، 39 دن بعد صورتحال کا جائزہ
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کو 39 دن
اپریل
صہیونی فوج کو کریش اسکوائر پر حزب اللہ کے ساتھ تصادم پر گہری تشویش
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: بیروت اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں
جون
داعش کا نیا سرغنہ مقرر
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: آج ایک سیکیورٹی ذریعے نے السماریہ نیوز ویب سائٹ
جولائی