شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب،وزیراعظم کے ہمراہ کون کون ہونگے

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، اس دورے کے دوران مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ شہباز شریف ،مولانافضل الرحمان اور مریم نواز عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنماوں کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت اہم سیاسی، کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے اپنی نئی پالیسی پر علمدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے ای سی ایل لسٹ سے درجنوں افراد کے نام نکال دیے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز اور جی این این نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ جبکہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے ہیں، ان ناموں میں حکومتی اتحاد کے بیشتر رہنما بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، زیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفق اور وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کئی سیاستدانوں کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل سے خارج کر دیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار کے قریب افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں گے، تاہم عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے جائیں گے۔ وزارت داخلہ ای سی ایل لسٹوں کی چھانٹی کر رہی ہے، وہ افراد جن کے نام 4 ماہ سے زائد عرصے سے ای سی ایل میں شامل ہیں، ان کے نام لسٹ سے خارج کر دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب ای سی ایل میں 120 دن سے زیادہ نام نہیں رہے گا، کابینہ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، ای سی ایل میں 4863 لوگوں کے نام ہیں، تقریباً 3 ہزار لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکل جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

منظم شیطانی مافیا(5) سرزمین امن پر دہشتناک جیلیں

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کچھ جیلیں اتنی خوفناک ہیں کہ انہیں اس

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور کا قتل، حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

?️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل

گیس کمپنیوں کا کیپٹو پاور پلانٹس کو نیشنل گرڈ پر منتقل کرنے کی ’غیرمنصفانہ‘ پالیسی پر احتجاج

?️ 3 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گیس کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی منقطع

صیہونی فلسطین میں امن نہیں دیکھ سکیں گے: مزاحمتی گروہ

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: قدس میں شہادت کے عمل کے جواب میں جاری ایک بیان

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں تیزی سے کمی 

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: بلومبرگ کے مطابق، بحری معلومات کے حوالے سے بتایا گیا ہے

شامی عوام معاشی دہشت گردی کا شکار

?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں:  شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے انسانی حقوق

5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا، یہ خود جا کر پولیس وین میں بیٹھتے رہے۔ عظمی بخاری

?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ 5

امریکہ میں انسانی حقوق کے دوہرے معیار؛ فلوریڈا میں 2026 کی 15ویں سزائے موت پر عمل درآمد

?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں انسانی حقوق اور سزائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے