?️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، اس دورے کے دوران مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ شہباز شریف ،مولانافضل الرحمان اور مریم نواز عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنماوں کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت اہم سیاسی، کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے اپنی نئی پالیسی پر علمدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے ای سی ایل لسٹ سے درجنوں افراد کے نام نکال دیے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز اور جی این این نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ جبکہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے ہیں، ان ناموں میں حکومتی اتحاد کے بیشتر رہنما بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، زیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفق اور وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کئی سیاستدانوں کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار کے قریب افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں گے، تاہم عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام ای سی ایل سے نہیں نکالے جائیں گے۔ وزارت داخلہ ای سی ایل لسٹوں کی چھانٹی کر رہی ہے، وہ افراد جن کے نام 4 ماہ سے زائد عرصے سے ای سی ایل میں شامل ہیں، ان کے نام لسٹ سے خارج کر دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب ای سی ایل میں 120 دن سے زیادہ نام نہیں رہے گا، کابینہ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، ای سی ایل میں 4863 لوگوں کے نام ہیں، تقریباً 3 ہزار لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکل جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
عراقی فوج کے ہاتھوں موصل میں داعش کا سربراہ گرفتار
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا کے شہر موصل
مارچ
سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟شبلی فراز کی زبانی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان
جون
اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر
اپریل
اسرائیلی جنرل: مان لیتے ہیں کہ حماس دوبارہ اقتدار حاصل کر رہی ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی جنرل نے خان یونس آپریشن کے جواب میں
اگست
یورپی یونین نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کا خیر مقدم کیا
?️ 9 فروری 2026یورپی یونین نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کا خیر مقدم کیا
فروری
کیا 2024 کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو نئے چہرے کی ضرورت ہے؟
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل میں ایک مضمون میں لکھا کہ ہیلری کلنٹن
جنوری
تشویشناک حالت میں معروف اداکارہ زیبا بیگم ہسپتال منتقل
?️ 9 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑ گئی
مارچ
ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار
?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے
جنوری