?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔ ایرانی صدر پزشکیان نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر نے تنازع کے پُرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا بھی اعتراف کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس مشکل ترین وقت میں امت کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر اور آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی سیلاب اور بارشوں سے تباہی والے علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں
جولائی
چین امریکہ تعلقات، تاریخ کا ایک اہم موڑ،وجہ؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے اس سربراہی اجلاس کے بعد ایک
نومبر
حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمدکیلئے اعلامیہ جاری
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں موجودہ
اپریل
صعدہ میں سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنی عوام کا احتجاج
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: صعدہ صوبے کے علاقے غمر میں رہنے والے یمنی شہریوں
مارچ
ٹرمپ کے دور میں روس اور امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:روس اور امریکہ کے تعلقات میں یوکرین اور نیٹو دو اہم
نومبر
اقوام متحدہ میں بھارت کا منافقانہ کردار، فلسطینی نیشنل اتھارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا
?️ 4 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ میں منافقانہ
جون
نتن یاہو نے ٹرمپ کے ذریعے حماس کو دھمکی دی: غزہ کو غیر مسلح کیا جانا چاہیے
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: یروشلم میں قابض حکومت کے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ
اکتوبر
اسرائیل میں سکیورٹی نقائص کی بھرمار ہے: صیہونی جنرل انسپکٹر
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی جنرل انسپکٹر کی رپورٹ میں اسرائیل کی سکیورٹی میں سنگین
دسمبر