?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف آج سے امریکا کا اہم دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ منگل کو 6 اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے پا گئی ہیں۔
وزیراعظم منگل 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسلامی ممالک کے وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کا رہنماؤں کو مشترکہ ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب وزیراعظم کی نیویارک میں مصروفیات کے شیڈول کے مطابق وزیراعظم جمعہ 26ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ ان سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی آج پیر کو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔
وزیراعظم منگل کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے مہمان سربراہان کے اعزاز میں استقبالیہ میں شرکت کریں گے، جس کے بعد ان کی آسٹریا کے چانسلر کرسٹین اسٹاکر سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم منگل کو ہی قطر کے ولی عہد و وزیراعظم شیخ صباح الخالد، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، سری لنکا کے صدر انورا کمارا سدونائیکے سے ملیں گے۔
وزیراعظم منگل کو چینی وزیراعظم کی سربراہی میں بین الاقوامی ترقیاتی اجلاس اور امریکی صدر کے عالمی رہنماوٴں کے اعزاز میں استقبالیہ میں شرکت کریں گے، ان کی منگل کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے سلامتی کونسل کی بریفنگ میں شرکت کا بھی امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بدھ کو بل گیٹس سے ملاقات کا امکان ہے جبکہ اسی روزیو این سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں ماحولیاتی مسائل پر اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ بدھ کو کورین صدر کی طرف سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مباحثہ میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جمعرات کو نوجوانوں کیلئے عالمی پروگرام کی تیسویں سالگرہ پر تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ 26ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وہ اسی دن سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں چین، اٹلی اور کینیڈا کے وزرائے اعظم، ایرانی صدر، امیر قطر، یورپی یونین اور عالمی بینک کے صدور اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقاتیں بھی ہو سکتی ہیں جو ابھی تک شیڈول نہیں ہوئیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ کے کن علاقوں کی تاک میں ہیں؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں
اکتوبر
پینٹاگون کے سربراہان کی امریکی کانگریس میں طلبی
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سینٹ کام
ستمبر
ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے
نومبر
سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے، صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس
?️ 15 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے
اکتوبر
ہنیہ؛ اکیسویں صدی کے مجاہدین کے لیے ایک حقیقی مثال
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل عبدالسلام احمد ہنیہ، جسے اسماعیل ہنیہ کے نام سے جانا
اگست
فلسطینی راکٹوں کے سامنے صیہونی فوجیوں کی بےبسی
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام کے مجاہدین نے "ٹی بی جے” راکٹ سے صیہونی
نومبر
سکیورٹی خدشات: کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
?️ 25 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کیلئے ٹرین
دسمبر
بی بی اور موت کے خوف سے خودکشی؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات ماضی سے مختلف حالت میں
مئی