?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا، وزیراعظم نے دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملہ بزدلانہ اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، امت مسلمہ کو اس نازک موقع پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
امیر قطر نے پاکستان کی حمایت پر تشکر کا اظہار کیا، پاکستان اور قطر کے رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
حقیقی امن کب ہو گا؟ یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ
جنوری
اسرائیل کو بھیNPT میں شامل ہونا چاہیے:ایران
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںاقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے عالمی برادری سے
اپریل
عبرانی میڈیا کا انکشاف: اسرائیل کا شام اور لبنان کی گہرائی میں بستیوں کی تعمیر کا بڑا منصوبہ
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے یہودی بستیوں
دسمبر
قومی اسمبلی کا اجلاس مزید تاخیر کا شکار، رات 8 بجے ہونے کا امکان
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس
ستمبر
اردن اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی تاریخ
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کو سیاسی جغرافیہ کی خصوصیات، برطانوی پالیسیوں سے قربت
اپریل
مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں 26 فیصد اضافے کے باوجود رواں
فروری
ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک
جنوری
صیہونی وزارت جنگ کا بجٹ؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت جنگ نے 150 ارب شیکل سے زائد کا مطالبہ
دسمبر