?️
اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سمری تاحال وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوئی۔ یہ سمری پیر یا منگل کو وزارت داخلہ کو موصول ہو سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کیس میں پہلے ہی 14 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا۔
شہباز شریف کے خاندان کے 5 افراد مفرور ہیں۔ شہباز شریف خود نواز شریف کے گارنٹر ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جا رہے تھے۔ شہباز شریف نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد لندن جانا تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔
اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ عید کی چُھٹیوں میں پاک فوج ، پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا۔ عوام نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہو گئی ہے۔ بھارت کا ہولناک وائرس یو کے تک پھیل گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے فلطینیوں پر اسرائیلی حملوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئیے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق
نومبر
غزہ کے بے گھر لوگوں کے لیے 100,000 سے زیادہ خیموں کی ضرورت
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں میں واپسی
جنوری
اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے:عطوان
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:عطوان نے اپنے نئے کالم میں مغربی کنارے میں پیش آنے
ستمبر
اولمپکس کے خلاف حماس کی دھمکیوں کی ویڈیو جعلی
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا
جولائی
یمن پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی بکواس
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یمن میں غیرعسکری
ستمبر
کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس، وزیراعظم کا گندم خریداری کا ہدف فوری بڑھانے کا حکم
?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سامنے
اپریل
سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز
اگست
چین نے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کا اعلان کیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبیریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ
اپریل