?️
اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سمری تاحال وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوئی۔ یہ سمری پیر یا منگل کو وزارت داخلہ کو موصول ہو سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کیس میں پہلے ہی 14 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا۔
شہباز شریف کے خاندان کے 5 افراد مفرور ہیں۔ شہباز شریف خود نواز شریف کے گارنٹر ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جا رہے تھے۔ شہباز شریف نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد لندن جانا تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔
اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ عید کی چُھٹیوں میں پاک فوج ، پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا۔ عوام نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہو گئی ہے۔ بھارت کا ہولناک وائرس یو کے تک پھیل گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے فلطینیوں پر اسرائیلی حملوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئیے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی انتہا پسند وزرا کو کابینہ سے نکال کر قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے کی امریکی کوشش
?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے مقبوضہ فلسطین میں ایک
اکتوبر
یوکرین کی جنگ نے مغربیوں کی انسان دوستی کو ظاہر کیا
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے
جنوری
فلسطینیوں کے آتشین غبارے صیہونیوں کے لئے وبال جان
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے غزہ کے آس پاس صہیونی بستیوں میں فلسطینیوں
جولائی
لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے انتہائی اہم ملاقات
?️ 18 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ون
ستمبر
عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب
اکتوبر
جنوبی لبنان پر صیہونی حملے؛ ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال
?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں:جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حملے جاری ہیں۔ لبنانی
ستمبر
ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے، آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش
?️ 10 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس
دسمبر
78 فیصد امریکی ایران کے ساتھ جنگ کے فوری خاتمے کے خواہاں ہیں؛امریکی نیوز ایجنسی کا سروے
?️ 22 جون 2026سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سی بی ایس کے سروے کے مطابق ۷۸
جون