?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الحمدللہ ہم ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، او آئی سی وزرائے کونسل اجلاس کا پاکستان میں انعقاد ایک تاریخی اجلاس ہے ۔ افغانستان کی صورتحال بہت تشویشناک ہے ، افغانستان میں اس وقت دواؤں اور خوراک کی ضرورت ہے وہاں اس وقت بینکنگ نظام کام نہیں کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر معمولی اجلاس آج ہو رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے اور میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت دواؤں اور خوراک کی ضرورت ہے، افغانستان میں اس وقت بینکنگ نظام کام نہیں کررہا ہے، افغانستان کی معیشت چلانے کے لیے وہاں بینکنگ نظام فعال ہونا ضروری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل کے اجلاس سے قبل الحمد للہ ایک پیغام ہم بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاریخی اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کے لیے آنے والے شرکا کا استقبال کیا، سعودی عرب، یو اے ای اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اگر عرب متحد نہ ہوئے تو غزہ کی تباہی دوسرے عرب دارالحکومتوں میں دہرائی جائے گی: حماس
?️ 15 اگست 2025سچ خبریں: تمام عرب سرزمین پر قبضے کے صہیونی منصوبے کے بارے
اگست
بن گوریون ہوائی اڈے پر حملہ
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ
مارچ
وائٹیکر نے ایران کے ساتھ طویل المدتی سفارتی حل کی امید ظاہر کی
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وائٹیکر نے
اکتوبر
وزیراعلی سندھ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سخت نگرانی کی ہدایت
?️ 19 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اشیائے ضروریہ کی
فروری
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے
مارچ
ٹی ٹی پی نے ریڈ لائن عبور کی تو ہرگِز برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک انداز میں
دسمبر
ہماری حکومت دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی حکومت ہے:امریکی سینیٹر
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت دنیا کی
مئی
فردوس عاشق کی ٹک ٹاک اسٹار پر تنقید
?️ 13 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے
جولائی