شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، فضل الرحمٰن

?️

کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’انہوں‘ نے ملک پر اپنی گرفت بنائے رکھنے کے لیے جمہوریت کا ڈھونگ رچا رکھا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ اقتدار ’ان‘ کے اپنے ہاتھ میں رہے، خواہ اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام  نے کہا کہ شکایت سیاست دانوں سے ہے، جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، اصل گرفت ’انہی‘ کی ہے، ہم لوگ صرف پارلیمنٹ میں بیٹھے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہو تو ایسے میں عوام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں، ایسے میں عوام ان کا مذاق نہیں اڑائیں گے؟

سربراہ جمعیت علمائے اسلام  نے کہا کہ جب ان کا مذاق اڑایا جائے یا تنقید کی جائے تو ’وہ‘ ناراض ہوجاتے ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، 2018 کے الیکشن میں بھی ہم نے یہی مؤقف اپنایا تھا، ہم ایسے لوگوں سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مدتیں تو مارشل لا بھی پوری کر لیتے ہیں، حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا 2024 کے انتخابات ٹھیک ہوئے تھے؟ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کا درست مینڈیٹ ہے؟

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ بلوچستان میں نادرا نے سپریم کورٹ پر ایک حلقے پی پی 7 کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کی، جس کی رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ صرف 2 فیصد ووٹوں کی تصدیق ہوسکی، 98 فیصد ووٹوں کا کچھ علم نہیں ہوسکا کہ یہ کہاں سے آئے؟

انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی پی 45 میں جیتنے والا امیدوار کسی ایک پولنگ اسٹیشن سے بھی نہیں جیتا، یہ بالکل مذاق ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آخر اسٹیبلشمنٹ یا حکمرانوں کو کیا شوق پڑا ہے کہ مدارس سے پنگا لینا ہے، کیوں ہر قیمت پر مذہبی طبقے کو اپنے مخالف کھڑا کرنا ہے، مدارس اپنے نظام تعلیم میں کسی قسم کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا اور مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والی قرارداد میں توسیع کا مطالبہ کیا

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:   شام کی سرحد پر بین الاقوامی سرحدی مشن کی دمشق،

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پی پی کے اعلی رہنما کو 3 دن کا ریمانڈ

?️ 8 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں

مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل جارحیت قابل قبول نہیں:قطر

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اتوار

سعودی فرودگاہوں سے دور رہیں: صنعاء حکومت کا انتباہ

?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کی صنعاء حکومت کے ترجمان عمر البخیتی نے سعودی

پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری، جمعہ کو چھٹی کا اعلان

?️ 1 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری

صیہونی فوج کی دفاعی طاقت میں کمزوری؛ قابض حکومت کی تباہ کن کمی

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ متعدد

غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے 138ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے