?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے خیبرپختونخوا (کےپی) سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیا مشیر خزانہ شوکت ترین کے وکیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پشاور میں واقع دفتر میں سینیٹ انتخاب کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیا۔
شوکت ترین کے تجویز کنندہ صوبائی وزیرتیمور جھگڑا اور تائید کنندہ کامران بنگش بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی روایات ہر قسم کے تفریق سے بالا تر ہیں اور یہاں تمام اقوام کے لوگ بستے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کی جڑیں خیبر پختونخوا سے ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو بھی خیبر پختونخوا سے سینیٹ کے ٹکٹ ملے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کا ووٹ مردان میں رجسٹرڈ ہوا ہے اور ان کی اہلیہ بھی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتی ہیں۔
ووٹنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ہمارے اعداد شمار کے مطابق 5 سینیٹر منتخب ہوگئے تھے اور ہمارا کوئی بندہ آگے پیچھے نہیں ہوا تھا۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ایوب آفریدی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
شیڈول کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں 20 دسمبر کو انتخاب ہوگا اور امیدواروں کو 30 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان کاغذات نامزدی جمع کروانے تھے۔سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروںکی فہرست 3 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 6 دسمبر کو ہوگی جبکہ 8 دسمبر تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور ٹریبیونل کی جانب سے اپیلوں پر حتمی فیصلے 10 دسمبر تک کیا جائے گا۔ریٹرننگ افسر 11 دسمبر کو حتمی فہرست جاری کرے گا تاہم 13 دسمبر تک امیدوار انتخاب سے دست بردار ہوسکتے ہیں۔
ڈان کو شوکت ترین کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت شروع میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار کی جگہ انہیں سینیٹر منتخب کرنے کی منصوبہ کر رہی تھی جبکہ پلان بی کے طور پر خیبرپختونخوا سے نشست خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے بطور سینیٹر منتخب کرانے کا ذہن بنا یاجا رہا تھا تاکہ مارکیٹوں میں تسلسل و استحکام برقرار رہے اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کی بحالی سے متعلق امور میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔
18 اکتوبر کو سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھا جبکہ انہوں نے 17 اپریل 2021 کو وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔
شوکت ترین، رکنِ پارلیمنٹ نہیں ہیں اس لیے انہیں وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی اختیارات کے تحت 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ کا منصب تفویض کیا گیا تھا۔
6 ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تاہم بطور مشیر خزانہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت کمیٹیوں کی سربراہی کے مجاز نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل بھی آگیا
?️ 22 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ
جنوری
یمن میں سعودی، امریکی اور صیہونی عناصر کی جاسوسی کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی جاسوسی نیٹ ورک کے عناصر میں سے ایک جیدی
نومبر
کرپشن پر زیرو ٹالرنس، 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے
اکتوبر
گارڈین: ایران پر امریکی خفیہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران پر
جولائی
کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015
جون
صیاد خدائی کے قتل کے اعترافی بیان کو بے نقاب کرنے پر تل ابیب امریکہ سے ناراض
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار میں شہید حسن صیاد خدائی کے قتل
مئی
سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں ایک اور آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
?️ 14 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں
ستمبر
رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سی این این نے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ماہرین کا حوالہ
مئی