?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہوگئی، دنیا میں اپنی چھت اپنا گھر جیسے ماڈل کی مثال دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر، بلاسود قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ اللہ نے آج مجھے آپ سے ملاقات کا شرف بخشا، سب کو اپنی چھت اپنا گھر بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے مجھے آپ کی خدمت کی توفیق دی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پنجاب حکومت ہر روز نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے یہ بات بالکل سچ ہے، اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، کل کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کرایہ دو ورنہ گھر خالی کرو، بچوں کیلئے گھر بنانا ہر ماں باپ کی کوشش ہوتی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 7 ماہ کی قلیل مدت میں 64 ہزار قرضے دیئے جا چکے ہیں، تمام 64 ہزار افراد کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرض دیئے ہیں، اللہ سب کو اپنی چھت اپنے گھر میں سکون والی زندگی دے، تقریبا ً 45 ہزار گھر زیر تعمیر اور 9 ہزار گھر بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں اپلائی کیلئے ہزاروں کالز موصول ہوئیں، ہزاروں کالز تو نہیں سن سکیں لیکن سیکڑوں کالز خود سنی ہیں، یہ صرف گھر نہیں بلکہ 64 ہزار داستانیں ہیں، اگست کے آخر تک یہ 64 ہزار قرض 75 ہزار تک پہنچ جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی بینکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مئی
جولائی
ٹرمپ کے لیے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے میکرون نیویارک ٹریفک میں گرفتار
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی
ستمبر
افغانستان کی تعمیر نو میں چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے: طالبان
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی چین کی خواہش
اگست
لاطینی امریکی ممالک ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ممالک اور غزہ کی جنگ کے حوالے سے یہ
اکتوبر
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان
مئی
سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے
مئی
اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست پر تنازعہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے اعلان کیا ہے
فروری
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل
جولائی