شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا

اسی طرح 26 ستمبر کو پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

خیال رہے کہ 23 ستمبر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور سوات کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئیں مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے اور بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لکی مروت کے علاقے شیخ بدین کی پہاڑیوں میں پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محسوس کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ 19 ستمبر جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مراکش کا تل ابیب کے ساتھ 1 بلین ڈالر کا معاہدہ

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ایک پرنٹ میڈیا نے انکشاف کیا ہے

آرامکو آگ کی لپٹوں میں

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج نے

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

برطانوی عوام فلسطین کے حامی یا مخالف؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں مسئلہ فلسطین کے حامیوں نے اعلان کیا ہے

پارلیمنٹ بے توقیر ہے‘ ملک میں صدارتی نظام کی پھر بازگشت ہو رہی ہے، رضا ربانی

?️ 29 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ بے

اسرائیل کے خلاف امریکی ماہرین تعلیم کی بغاوت کے اسباب، محرکات اور نتائج

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی جانب سے امریکہ میں طلبہ کی بہت بڑی

مراکشی لڑکے ریان اور یمنی بچوں کی کہانی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  مراکش سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ لڑکے ریان نے

پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی

?️ 9 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے