?️
خیبر پختونخواہ﴿سچ خبریں﴾ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ۳ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو پہلے سے سیکورٹی فورسز کے ٹھکانوں کا علم تھا اور مصدقہ اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک سرچ اپریشن کے دوران دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک ٹھکانے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی۔
بیان کے مطابق یہ دہشت گرد ٹارگنٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور کچھ دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت اکبر دین، مدثر اور نیک محمد کے نام سے ہوئی۔
یاد رہے کہ وزیرستان خاص طور پر اس کے شمالی حصے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، جس میں سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مقابلوں کے دوران متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اس دوران کئی جوانوں نے مملکت خداداد کی خاطر جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔
حالیہ واقعات پر اگر ایک نظر ڈالیں تو 12 فروری کو جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ رات گئے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کا اہلکاروں نے فوری جواب دیا۔
بیان میں بتایا گیا تھا کہ اہلکاروں کے بھرپور ردِ عمل کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
قبل ازیں 4 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کو ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کا علم ہوا تھا، جس پر اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 42 سالہ چترال کے رہائشی نائب صبیدار امین اللہ اور لنڈی کوتل کے رہائشی 24 سالہ سپاہی شیر ضامن شہید اور 4 دیگر اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل 2 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد کے قریب لوئر دیر میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
قبل ازیں 24 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی او خیسور میں کارروائی کرکے دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
18 جنوری کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجنا گروپ کے سرگرم اراکین اور آئی ای ڈی ماہر، دہشت گردوں کے ٹرینر، موٹی ویٹر تھے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
اس سے قبل 14 جنوری کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 2 خفیہ آپریشنز کیے گئے جن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے
فروری
یمنی میزائل نے تل ابیب کے دل میں زلزلہ برپا کر دیا؛ صیہونی دفاعی نظام ناکام، پروازیں معطل
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی فورسز کی جانب سے تل ابیب کے بین گورین
مئی
اسرائیلی رہنما ترکی کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت روکنے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حکومت کے رہنما وائٹ ہاؤس
جولائی
حکومت مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی کے ’ٹائم فریم‘ کے مطالبے کو قبول کرے گی، رانا ثنااللہ
?️ 25 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم
دسمبر
واشنگٹن ایران اور روس کے تعلقات سے پریشان: امریکی محکمہ خارجہ
?️ 17 جنوری 2023امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے
جنوری
پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت
مارچ
شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر فلسطینی مزاحمت کا ردعمل
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے اور دمشق
دسمبر
مظفر گڑھ میں آگ لگنے سے شیرخوار بچے سمیت 7 افراد جاں بحق
?️ 17 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ
اکتوبر