شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کی سماعت کل تک ملتوی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین کے بیٹے حسن شعیب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سردار شہباز کھوسہ اور عمیر بلوچ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے شعیب شاہین کی درخواست کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر کی گئی دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرکے کیس کو کل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص اکرم ، زین قریشی ، شعیب شاہین کی درخواستوں کو کل ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آج ڈویژن بینچ دستیاب نہیں تھا اس لیے ان درخواستوں کو کل کیلئے مقرر کریں گے، اس درخواست کو بھی ان ہی کے ساتھ رکھیں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ابھی جو ہوگا کل ہی ہوگا، دیگر درخواستوں کے ساتھ ہی یہ بھی کل مقرر ہو گی۔

دوران سماعت اسٹیٹ کونسل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شعیب شاہین سے ملاقات کرادی گئی ہے اور جو ادویات تھیں وہ بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

جس پر درخواست گزار کے وکیل شہباز کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بالکل ملاقات کرادی گئی ہے لیکن اور بھی بہت سے معاملات ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو بتایا کہ آپ کی درخواست آئی ہے اور ہم نے مارک کردی ہے، جس پر شہباز کھوسہ نے کہا کہ ہم نے درخواست نہیں دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ظفر کھوکھر صاحب نے درخواست دی ہے، ابھی میں نے مارک کی ہے، انہوں نے کہا کہ 4 درخواستیں آئیں ہیں اور چاروں مارک کی گئی ہیں۔

عدالت نے درخواست دیگر متعلقہ درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت کل کیلئے ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس

اسرائیل کا غزہ میں ہسپتالوں کو تباہ کر نے کا سلسلہ جاری

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل

آئی ایم ایف معاہدے میں بےیقینی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 2.32 روپے کمی

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

?️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی

وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ بین الاقوامی اوارڈ کے لئے نامزد

?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ کو

صہیونی فوج تباہی کے مرحلے میں

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان اپنی تقریر کے دوران

اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے

?️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے