شرپسند پرامن انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، آئی جی سندھ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی جی سندھ رفعت مختار راجا نے کہا ہے کہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر پرامن انتخابی عمل اور انتظامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجا کی زیرصدارت عام انتخابات 2024 میں سیکیورٹی اور امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ 

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، سیکیورٹی، ایس پی یو، آر آر ایف، اے آئی جیز، آپریشنز، فنانس، لاجسٹکس اور ایڈمن نے شرکت کی جبکہ کراچی کے زونل ڈی آئی جیز، شہید بے نظیرآباد، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص رینج نے متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز کے ہمراہ بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ آج رات 12بجے کے بعد انتخابی مہم ختم ہو جائے گی اور کل سے پولیس کی نفری کی تعیناتی اور انتخابی سامان کی ترسیل کا مرحلہ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سیکیورٹی انتظامات قابل اطمینان رہے ہیں اور اب تمام افسران اپنے ماتحت عملے اور انتخابی سامان کی ترسیل کو بہتر انداز میں یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ نے بھی سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ عام انتخابات سے دو دن قبل شرپسندی اور دہشت گردی کے عوامل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور شرپسند اور ملک دشمن عناصر پرامن انتخابی عمل اور انتظامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران انتخابی عملے، سامان، رائے دہندگان اور امیدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات نفری اور ہیڈکوارٹرز کے درمیان بلا تعطل روابط بھی یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران اور جوان سندھ پولیس کا فخر ہیں اور پولیس انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فرنٹ لائن پر ہے۔

مشہور خبریں۔

میانمار کی فوج کی اسکول پر بمباری؛11 بچے ہلاک

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ

پی ٹی آئی احتجاج: لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

🗓️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث

تل ابیب کو ایران اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہونے کا خوف

🗓️ 13 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس امور کے تجزیہ کار

روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے

صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان

🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

پینٹاگون کے سربراہ بھی صیہونیوں پر برھم؛ وجہ؟

🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر

پاکستان میں عزاداری کیسے منائی جاتی ہے؟

🗓️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: 200 ملین کی آبادی والے پاکستان کے عوام کے تمام

صیہونی فوج ہائی الرٹ

🗓️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے