?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 723 پوائنٹس اضافے کے بعد بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 723 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے کے بعد 72 ہزار 694 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 971 پر بند ہوئی تھی۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں متوقع کمی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 کو ہوگا، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ مہینے مرکزی بینک نے مسلسل چھٹے اجلاس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔
گزشتہ ہفتے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے میں 51 فیصد شرکا نے توقع ظاہر کی تھی کہ پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہیں ہوگی اور شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی، جبکہ باقی 49 فیصد نے پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
یوسف ایم فاروق نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے قلیل مدتی مہنگائی 1.1 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ زیادہ تر ماہرین افراط زر 17 سے 18 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کم شرح سود کے نتیجے میں اسٹاک کی قیمتیں زیادہ ہوں گی۔
ایف آر آئی ایم وینچرز کے چیف انویسٹمنٹ افسر شہباز اشرف کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کی نگاہیں زری پالیسی کمیٹی اجلاس کے فیصلے پر ہیں، جس کا انعقاد 29 اپریل کو ہوگا۔
واضح رہے کہ 24 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے
مارچ
کیا سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گی؟
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2014 سے 2018 تک خلیج فارس کے چھوٹے ممالک میں
اکتوبر
یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر کیوں نہیں ہوا؟
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: زیلنسکی کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو) میں شمولیت
مارچ
صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے
مئی
اقوام متحدہ: غزہ کی تعمیر نو کے لیے 52 بلین ڈالر درکار ہیں
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان
اکتوبر
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیل، جسٹس منیب اختر کا بینچ کا حصہ بننے سے معذرت
?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر
ستمبر
شام سے واشنگٹن کا انخلاء
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: حالیہ مہینوں اور خاص طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے
ستمبر
اسرائیل نے غزہ میں نسل پرستی کی پالیسیاں نافذ کیں
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے اجلاس میں جنوبی
جنوری