شرجیل میمن کا کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا ہےکہ یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، ایمانداری سے بتارہاہوں کہ تاخیر کی حقیقی وجوہات ہیں، منصوبہ 2 سال میں مکمل کرلیں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ کے منصوبے بنارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی واضح ہدایات ہیں کہ ہمیں ٹرانسپورٹ کے محکمے کو بہتر بنانا ہے، اورنج لائن بی آرٹی تیار ہوچکی ہے اور چل رہی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی ایک مسئلہ ہے جس کی بہت حقیقی تکنیکی وجوہات ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بتارہاہوں کہ تاخیر کی حقیقی وجوہات ہیں، اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے اور لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یلو لائن بی آرٹی پر تیزی سے کام جاری ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس میں کوئی تاخیر نہ ہو، جام صادق پل رواں سال دسمبر میں مکمل ہونا ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ وہ 6 سے 7 ماہ قبل اپریل میں مکمل ہوجائے۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ میں چل رہی ہے، پاکستان کی پہلی خواتین کی پنک بس سروس چلانے کا کریڈٹ بھی سندھ حکومت کو جاتا ہے، دبئی، امریکا، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا کہ رواں سال ہی کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے جارہے ہیں جس سے مزید مسافر مستفید ہوسکیں گے، انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکٹرک ٹیکسیاں بھی چلانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی چھوٹا کام نہیں ہے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سب سے زیادہ کام کررہی ہے، ہم مینگرووز لگائے، پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس چلائی اور اب پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے جارہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا

کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ

?️ 1 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے

پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن تاریخ دے، پیپلزپارٹی

?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی

عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد، نام فورتھ شیڈول میں شامل

?️ 27 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجہ پر انسداد

ٹرمپ کی مہم جوئی 2024 میں ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے نقصان دہ:امریکی سینیٹر

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020

پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا

?️ 21 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک

آئرلینڈ کا فلسطین کے حق میں ایک اہم اقدام

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:آئرلینڈ کے شہر دوبلین کی شہری کونسل نے فلسطینی حمایت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے