سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں کامیاب کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

?️

خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور جنوبی وزیرستان میں مختلف کامیاب آپریشنز کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران خوارج سرغنہ خان محمد سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 خارجی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔

گزشتہ روز ضلع لکی مرورت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 2 مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا تھا، اس دوران پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 2 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ شہید محمد زوہیب الدین کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ اس کارروائی سے 3 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا تھا جب کہ 26 نومبر کو پاک افغان سرحد سےخوارج کے ایک گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

70 فیصد اسرائیلی فوجیں شمالی غزہ سے باہر

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالین کے ایک کمانڈر نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی

امریکہ کا غزہ میں امن کونسل نامی ادارہ قائم کرنے کا دعویٰ

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے سفید خانہ

جمہوریت اور انسانی حقوق کے معاملے میں امریکی دوغلہ پن

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کا بحران جو گزشتہ سال 26 مارچ کو مشرقی

حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، سمری تیار کر لی گئی

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنا نام

وزیر اعظم عمران خان ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک

 ہم اسرائیل کے لیے نہیں مریں گے؛امریکی فوجیوں کا مؤقف

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی فوجیوں اور سیاستدانوں نے ایران جنگ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے

پینٹاگون کی امریکی فوجی بجٹ میں 400 ارب ڈالر کی کٹوتی

?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں: پولٹیکو کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے