?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی 2025 کو خیبرپختونخوا ہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے تین علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جن میں 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیاگیا۔ کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے جس میں اہم دہشتگرد فرید اللہ بھی شامل ہے۔دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مہمند میں خفیہ ٹھکانہ تباہ کر کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں، اور ارض وطن میں قیام امن کیلئے ہر وقت مستعد ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سیکورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈ پر ز پرکامیاب فالو اپ آپریشنزمیں مزید17خوارجی ہلاک کر دئیے تھے۔
ہلاک شدہ خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب، حسن خیل اور اس کے گردونواح میں پاکستان اورافغانستان سرحد کے ساتھ ایک منظم آپریشن کیا گیاجس کے دوران مزید17دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیاگیاتھا۔
ہلاک ہونے والے خوارجی اپنے غیر ملکی آقاوں کے اشارے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے جنہوں فورسزنے نہایت مہارت سے نشانہ بنا کر ان کاخاتمہ کر دیاتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان پر گزشتہ تین دن جاری رہنے والے انسداد دہشت گردی آپریشن میں مارے جانے والے خوارج کی مجموعی تعداد 71 ہو چکی تھی۔آئی ایس پی آر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم تھے۔
سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کے تحفظ، امن، استحکام اور پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم تھے اور ہر قیمت پر دشمن عناصر کا قلع قمع جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب میں کشیدگی کی وجوہات
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امن اتمار بن گویر نے اسرائیلی فوج
اگست
پاکستان کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے او آئی سی کے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ
?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے
مئی
میں بائیڈن کی جگہ صدارت کے لیے تیار ہوں: ہیرس
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا
فروری
ایک اور صیہونی فوجی عہدہ دار کی خودکشی
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس
مئی
صیہونی حکومت نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کو مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے سے روکا
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: اسپن پارلیمانی وفد کے سربراہ پر ویزا پابندی کے باعث
مئی
اقوام متحدہ اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہا ہے:یمنی عہدیدار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل
فروری
اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی؛ وجہ؟
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کا محکمہ انسانی وسائل
جنوری
اقوام متحدہ اور امریکہ کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے منگل کے روز بین الاقوامی امدادی عطیہ دہندگان
مارچ