سیٹی بج چکی ، گیم شروع ،بکنے اور بکالنے والوں کے درمیان مقابلہ ہے، شیخ رشید

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیٹی بج چکی ہے اور گیم شروع ہو گئی ہے ،بکنے اور بکانے والوں کے درمیان مقابلہ ہے،بولیاں لگ رہی ہیں ، دونوں کے درمیان مقابلہ ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

کلیم اللہ اور سمیع اللہ مقابلہ چل رہا ہے۔ سیٹی بجنے والی ہے اور ان کا ٹائم گزر گیا گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان ان کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔ میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جاونگا۔ یہ لوگ رات کے اندھیرے میں آئینی ترمیم منظور کراوانا چاہتے تھے مولانا فضل الرحما ن اور اپوزیشن نے ا ن کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ۔

انہوں نے کرفیو میں کانفرنس کی۔ پورے 5دن اسلام آباد کو بند رکھا گیا۔ لوگ کانفرنس کو سیلیبریٹ کرتے ہیں انہوں نے کانفرنس والے دن پابندی لگادی۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے ہو کا عالم بنادیا سکولوں اور کالجوں اور دفاتر کو بند رکھا گیا۔ پورے اسلام آباد کو 5 دن بند رکھا۔ ترمیم کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں مولانا فضل الرحمان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

میرا مولانا فضل الرحمان کے والد صاحب سے بڑا اچھا تعلق رہا ہے۔ آج عوام کے درمیان مولانا فضل الرحمان کا بڑا مقام ہے۔ میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جاونگا ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 40 دن کے چلے میں وکٹری پر رہا ہوں۔ ہر قسم کے فیصلے کیلئے تیار ہوں۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید پر نو مئی واقعات کے مقدمات پر فردجرم عائد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شیخ رشید کو بھی چالان نقول تقسیم کی گئیں تاہم آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت میں آئندہ تاریخ فرد جرم کیلئے مقرر کرلی گئی۔ آئندہ تاریخ پر بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید پر فرد جرم کیلئے مقرر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہو گی۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں امریکی فوج الرٹ

🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے یوکرین میں روس کی حالیہ

اسرائیلی فوج کی نفسیاتی اور پروپیگنڈہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی

🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے

منی بجٹ معاملہ، عثمان بزدار کو ٹاسک سونپ دیا گیا

🗓️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار

ہم ایک مضبوط معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے:ایران

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں تاہم

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا،

افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں نظر انداز

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی

ابوظہبی نے 80 جنگجوؤں کی خریداری کا کیس بند کیا

🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فرانس میں ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف

مشیر خزانہ کا پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

🗓️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے