?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) افغانستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کے دوران چمن میں ایک شہری جاں بحق ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے افغانستان کے حوالے سے ملک کی حکمت عملی پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے یہ مطالبہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں کابل میں پاکستانی مشن کے سربراہ پر حالیہ ’قاتلانہ‘ حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے روں ماہ کے اوائل میں ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، افغانستان میں ہیڈ آف مشن عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنانے والے حملے میں ان کا گارڈ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مغربی ممالک کی خواہشات کے خلاف دنیا بھر میں افغانستان کے ترجمان بن کر بات ان کے مفاد کی بات کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس افغان حکومت اکثر پاکستان کی مخالفت کرتی ہے، ہمارے خلاف بندوقیں اٹھاتی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔
سینیٹر فاروق نائیک نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں افغانستان کی جانب سے سرحد پار بڑھتے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرحد پر جھڑپوں کی تعداد بھارت کے ساتھ مشرقی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں سے کہیں زیادہ ہے۔
بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے لیے ’ناگزیر‘ ہے۔
اسلام آباد افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، وہاں ہونے والی شورش کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے۔
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشن کے سربراہ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سفارت خانے کے باغ میں چہل قدمی کر رہے تھے، سفارت خانے کے قریب 100 میٹر کے فاصلے پر واقع عمارت کی آٹھویں منزل سے لگ بھگ 100 گولیاں فائر کی گئیں۔
سیکریٹری خارجہ نے کہا شکر ہے یہ حملہ دور سے کیا گیا اور معجزانہ طور پر پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
اسد مجید نے کہا کہ افغان عبوری حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس واقعے میں ملوث مجرم کو چھوڑا نہیں جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ حملے کی ذمہ داری داعش خراسان گروپ نے قبول کی۔
اس دوران قائمہ کمیٹی نے روانڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل بھی اٹھائے۔
یہ تحفظات کمیونٹی کے نمائندوں نے سینیٹر نائیک کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران اٹھائے۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ سرحد کے انتظام کے بہت بڑے چیلنج کے بارے میں بھی بات کی۔
چیئرمین کمیٹی نے پاکستان کے دورے کے دوران ایف آئی اے حکام کی جانب سے روانڈا میں مقیم ہم وطنوں کو ہراساں کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے دعویٰ کیا کہ روانڈا جانے والے پاکستانیوں کو آن آرائیول ویزا مل جاتا ہے، اس کے باوجود ایف آئی اے حکام کی جانب سے انہیں ایئرپورٹ پر ہراساں کیا گیا۔
اس دوران انہوں نے روانڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر سے موصول ہونے والی تحریری شکایات بھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے کیں اور اس سلسلے میں حکام سے آئندہ اجلاس میں تحریری جواب طلب کیا۔


مشہور خبریں۔
طالبان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا مطالبہ
?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: کابل کے ماسکو میں سفیر گل حسن نے خبر
فروری
جنیوا کانفرنس کے موقع پر اسحٰق ڈار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات متوقع
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی
جنوری
بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے، افغانستان اور امریکہ کی ذلت آمیز شکست
?️ 1 ستمبر 2021(سچ خبریں) 20 سال افغانستان پر قابض رہنے والا امریکا افغانستان سے
ستمبر
کاظمی نے عراقی سیاسی گروپوں کا قومی اجلاس بلایا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے امور حکومت کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے
اگست
نیتن یاہو کو گرانے کی کوششیں شروع
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جنگی
فروری
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو
دسمبر
امریکہ کو ایران کا دندان شکن جواب، کن اہداف کو نشانہ بنایا گیا؟
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کی مسلح افواج نے امریکی حملوں کے جواب میں متعدد
جولائی
اسرائیل کو کوئلہ برآمد نہیں کیا جانا چاہیے: کولمبیا کے صدر
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے ملٹی نیشنل کمپنی گلینکور کو
جولائی