?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا ہے، سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی، یہی مستقبل ہے۔
اسلام آباد میں قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام ’انسپائر انیشی ایٹیو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کا اجرا تاریخی اقدام ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر سے متعلق بیانیے کی جنگ جاری ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں وسائل سے نوازا، ہماری ذمہ داری ہے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو آگاہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو محض ایک قطرہ ہیں، حکومت سیمی کنڈکٹر پروگرام کے لیے مزید وسائل مہیا کرے گی، سیمی کنڈکٹر پاکستان کے مستقبل اور نوجوان نسل کا منصوبہ ہے، حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے، ابھی واشنگٹن میں ورلڈ بینک نے ایف بی آر کے حوالے سے کام کو اجاگر کیا تو عالمی رہنماؤں نے اس عمل کی تحسین کی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں نادار اور مستحق لوگوں کی مالی مدد کے لیے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 16 ارب روپے تقسیم کیے، آئندہ سال اسے مزید بڑھایا جائے گا، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا ایسا ٹرائل تھا، یہ وہ ایک وژن ہے جو ہماری حکومت مل کر آگے بڑھا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جسے بہت پہلے کرلیا جانا چاہیے تھا، نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں آئی ٹی سمیت سیمی کنڈکٹر کے شعبہ جات میں تربیت دینی ہے اور آگے لے کر چلنا ہے، مجھے ابھی 7 ہزار کا فگر بتایا گیا لیکن ہمیں اسے مزید آگے بڑھانا ہے۔
شہباز شریف نے پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ اہم حکومتی منصوبوں میں ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن،کیش لیس اکانومی، ڈیجیٹل والٹس شامل ہیں، نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، آئی ٹی، اے آئی اور اب سیمی کنڈکٹر جیسے شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت ناگزیر ہے، سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال سمیت ٹیم کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس اہم ترین ٹاسک کو حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں لکھا جانے والا دن
قبل ازیں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں جس موقع پر ہم موجود ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ میں لکھا جانے والا دن ہے، آج پہلی بار نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کا اجرا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا ڈیجیٹل پاکستان کا وژن اور اس کے پیچھے ان کی سپورٹ کی بدولت یہ دن دیکھنا ممکن ہوا، جس میں بہت سے لوگوں کی محنت شامل ہے، یہ سنگ بنیاد ہے اس انقلاب کا، جو حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے برپا کرنے جارہی ہے، ہماری ترجیح نوجوانوں کو تربیت دے کر با اختیار بنانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام یہ محض ٹیکنالوجی نہیں، جیسے کہ کہا گیا کہ یہ پاکستان کی خود انحصاری کی بنیاد ہے، اسے ہم کو کرکے رہنا ہے، حالانکہ کہا جاتا ہے کہ یہ بہت لمبا سفر ہے جو نہیں ہوسکے گا، تربیت دینے والے موجود نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی کی ٹیموں نے بھی اس پروگرام کو ممکن بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا، یہ نا ممکن عمل ہم وزیراعظم کی سربراہی میں ممکن بنائیں گے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ گلوبل انڈسٹری میں اس وقت 2030 تک 10 لاکھ لوگوں کی ضرورت ہوگی، 13 کھرب ڈالر کی سیمی کنڈکٹر کی مارکیٹ ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اجاگر کیا جارہا ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے اجرا سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا، آئی ٹی پروگرام نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
حکومت کا عزم ہے کہ آئی ٹی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جائے، پروگرام سے فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں سہولتیں پیدا ہوں گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے جامع پالیسی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، پروگرام کا اجرا ڈیجیٹل پاکستان وژن کے اہداف کی تکمیل کی سمت اہم قدم ہے، تقریب میں وفاقی وزرا، آئی ٹی ماہرین اور اسٹارٹ اپ نمائندگان شریک ہوئے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اکتوبر کے وسط میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ اب
نومبر
سعودی اتحاد نے ایک ہفتے میں 1647 مرتبہ یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: اسلامی مقاومت میں العالم الحربی میڈیا گروپ کے مطابق ان
اپریل
پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں طالبانی ہلاک
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستانی اخبار ڈان نیوز نے اپنے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے
دسمبر
امریکی نائب صدر جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیل جائیں گے
?️ 18 اکتوبر 2025امریکی نائب صدر جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیل جائیں گے امریکی
اکتوبر
افغانستان کے غزنی شہر پر طالبان کا قبضہ
?️ 13 اگست 2021طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے جس
اگست
ایران کا امریکہ کو پیغام
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا
جون
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کی حمایت
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے عوام نے زبردست مظاہرے
اپریل
چینی اے آئی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی)
جنوری