سیلاب کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی تاحال معطل

🗓️

بلوچستان: (سچ خبریں)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے تاہم ٹرانسمیشن لائن کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ و گردونواح میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب گرنے والے بجلی کے متعدد ٹاوروں کی 3 روز بعد بھی مرمت نہ ہوئی۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ٹاوروں کی مرمت نہ ہونے سے27گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے، ان میں مستونگ، نوشکی، چاغی، خاران، دالبندین کے علاقے شامل ہیں۔

کیسکو کی جانب سے بتایا گیا کہ لورلائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن کو یومیہ 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

کیسکو کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کیسکو سسٹم پر بوجھ بڑھ گیا ہے، 700 میگاواٹ قلت کا سامنا ہے، اس وقت کیسکو کے سسٹم میں تقریباً 250 میگاواٹ تک بجلی دستیاب ہے، صورتحال کو معمول پر آنے میں کم از کم ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بی بی نانی پل کےقریب این ٹی ڈی سی کے 220 کلو واٹ کے 10 ٹاور گرے، پیر غائب کےعلاقے میں کیسکو کے 132 کلو واٹ کے 3 ٹاور گرے تھے۔

ترجمان کیسکو نے مزید بتایا کہ 132 کلو واٹ سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورزکی مرمت ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی، کیسکو عملے کی جانب سے متاثرہ ٹاوروں کی ڈسمینٹلنگ کاعمل بھی شروع کردیا گیا ہے، 3 سے 4 روز میں ٹاوروں کی مرمت کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

جی ایم پی ٹی سی ایل ٹیکنیکل شوکت خواجہ خیل نے بتایا کہ بلوچستان میں 3 فائبر آپٹک کیبل سپلائی لائنز میں سے 2 کئی مقامات پر خراب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائبر آپٹکس کی خرابی سے صوبے کے 80 فیصد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے مزید 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔

شوکت خواجہ خیل نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کے بلوچستان میں 70 ہزار صارفین ہیں جن میں بینک اور کارپوریٹ دفاتر شامل ہیں، بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے گیس بہا لے گیا، ایک ہفتے بعد بھی گیس بحال نہ کی جا سکی، گیس کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا

دریں اثنا خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر زیادہ اونچے درجے کا سیلاب ہے، اس مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک پر آ گیا اور اس کی سطح مسلسل نیچے آ رہی ہے۔

فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، اس مقام پر پانی کا بہاؤ 57 ہزار 822 کیوسک ہے۔

دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، اس مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار 481 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے کابل چارسدہ ادیزئی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 33 ہزار 28 کیوسک ہے۔

دریائے سندھ اٹک خیر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 24 ہزار 900 کیوسک ہے۔

فلڈ سیل کی مطابق صوبے کے دیگر دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افرادجاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پروونشل ڈیزاسٹرمینجمیٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 99 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

ضلع نوشہرہ میں77 کیمپس قائم ہیں جس میں 25 ہزار افراد موجود ہیں، ان افراد کو خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

ڈی آئی خان میں 11 کیمپس قائم ییں جس میں 25 ہزار افراد کو بنیادی ضروریات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ دیر اپر میں 7، ملاکنڈ اور مانسہرہ میں 2، 2 کیمپس قائم ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور صوبائی حکومت متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لا رہی ہیں۔

پی ڈی ایم اے میں قائم پراونشل فلڈ کنٹرول روم کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں فلڈ ایمرجنسی و ریسپانس سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جس میں سیلاب زدگان کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام سرکاری ادارے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔

مانسہرہ میں 5 مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جس میں سیلاب زدگان کو ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیا اور ضروری ساز وسامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

اپر کوہستان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں 2 بلغاریہ کی خواتین سمیت 3 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ لوئرکوہستان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف دیہاتوں میں 600 پیکجز متاثرہ خاندانوں تک پہنچا دیے گئے ہیں ۔

دیر اپر سے 178 افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کیا گیا جبکہ چترال اپر میں 14اوردیر اپر میں 210 افراد کو بھی ریسکیو کر لیا گیا، 6ہزار 149 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، 10 ہزار 660 فوڈ پیکجز مہیا کئے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 خاندانوں میں این ایف آئی کٹس تقسیم کیے گئے۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے پی ڈی ایم اے نے 4 اضلاع کو مزید 22 کروڑ روپے جاری کردیے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق کوہستان لوئر اور ٹانک کے لیے 3، 3 کروڑ، نوشہرہ اورچترال کے لیے 2، 2 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جس میں ضلع شانگلہ کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ، ضلع بونیر کے لیے ایک کروڑ ، ضلع اپر دیر کے لیے 2 کروڑ، ملاکنڈ کے لیے ایک کروڑ ، ضلع سوات کے لیے 2 کروڑ، لکی مروت کے لیے ڈھائی کروڑ اور دیر لوئر کے لیے 2 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے جولائی سے اب تک مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 85 کروڑ روپے جاری کئے ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو امداد کی فراہمی کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں  اہم فیصلہ متوقع

🗓️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل

تل آویو اور صہیونی فوج کی سنسر شپ میں دھماکے کی آواز سنی گئی

🗓️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی میڈیا نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ

ٹرمپ کے حامی کون لوگ ہیں؟ بائیڈن کا اظہار خیال

🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات سے 6

وزیر اعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی

🗓️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی

عمران خان کی مقدمات کے اخراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین

صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار نے فلسطین کی موجودہ صورتحال

وفاق کا سندھ، بلوچستان سے پیٹرولیم مصنوعات پر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس ختم کرنے کا مطالبہ

🗓️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاق نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے

سپریم کورٹ میں ترقی کیلئے 3 ججوں کے ناموں پر نظرثانی، بار کونسلز کا اعتراض

🗓️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل اور عدالت عظمیٰ کے سینئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے