سیلاب کے اثرات کے باعث معاشی شرح نمو 3 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے منگل کے روز جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی معیشت میں 3 فیصد توسیع ہوئی ہے، تاہم حالیہ سیلاب کے اثرات کے باعث اگلے مالی سال میں بھی شرحِ نمو کے اسی سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کا عنوان ’ترقی اور روزگار کے راستے پر قائم رہنا‘ ہے، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال میں 3 فیصد بڑھی، جو پچھلے سال کی 2.6 فیصد کی شرح سے زیادہ ہے۔

توسیع کی وجوہات بیان کرتے ہوئے عالمی بینک نے کہا کہ مالیاتی سختی اور موزوں مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور مشکل عالمی و مقامی حالات میں جاری کھاتے اور بنیادی مالی توازن کو بہتر بنانے میں مدد دی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بہتر اعتماد نے صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ترقی کی حمایت کی، اگرچہ زرعی شعبے کی کارکردگی کمزور رہی، جس کی ایک وجہ خراب موسمی حالات اور کیڑوں کی آفات تھیں۔

تاہم عالمی بینک نے خبردار کیا کہ اگرچہ مجموعی طور پر مستقبل کا منظرنامہ حوصلہ افزا ہے، لیکن اسے حالیہ سیلابوں نے متاثر کیا ہے، جنہوں نے عوام پر گہرے اثرات ڈالے ہیں اور شہری علاقوں و زرعی زمینوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر بولورما آنگاابازر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے حالیہ سیلابوں نے انسانی جانوں اور معیشت دونوں پر نمایاں منفی اثرات ڈالے ہیں، جس سے ترقی کے امکانات کمزور ہوئے ہیں اور معاشی استحکام پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک

پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ

مداحوں کیلئے بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا کیا ہے پیغام؟

?️ 28 فروری 2021بمبئی {سچ خبریں} بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن

صیہونیوں کی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے سر توڑ کوشش

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام

ٹرمپ اور روس کے درمیان تعلقات میں ہلیری کلنٹن شامل

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم

اسرائیلی فوج میں لڑنے کا حوصلہ نہیں: صہیونی میڈیا

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج میں جنگ

کراچی ایئرپورٹ سگنل خود کش حملے کے 2 ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️ 12 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ

صیہونی حکومت نے گرجا گھروں کی حفاظت تک نہیں کی

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حکام نے قدس اور حیفہ کے گرجا گھروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے