?️
صوابی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو فوری امدادی رقم ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بونیر، سوات، دیر سمیت مختلف اضلاع میں راستے بحال ہوگئے ہیں، یہ قدرتی آفت ہے، متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے، بارشوں سے 340 افراد شہید ہوئے، شہادتوں کی تعداد 500 تک ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے گھر گرے انہیں گھر بنا کردیں گے، جو گھر پانی کے راستوں میں ان کو بھی محفوظ جگہوں پر منتقل کریں گے، عدالتوں سے درخواست ہے کہ تجاوزات کرنے والوں کو اسٹے نہ دیا کرے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھیں گے، سرکاری ملازمین ایک دن کی تنخواہ دیں گے، مالی طورپرہمارا صوبہ مستحکم ہے، ہم نے متاثرین کو معاوضہ دینا بھی شروع کردیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے بروقت ریسکیو اور فوری رسپانس دینے پر متعلقہ محکموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صوابی میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے محکمہ ریلیف اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کی رقم ڈبل کر دی ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کی بحری جوہری افواج مکمل جنگی تیاریاں؛اعلیٰ روسی عہدیدار کا اعلان
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:روسی صدر کے معاون اور روسی بحری کونسل کے سربراہ نکولائی
جولائی
سعودی عرب اور ترکیہ کو ایف-۳۵ کی فروخت روکنے کے لیے نیتن یاہو کی خفیہ مہم
?️ 13 دسمبر 2025 سعودی عرب اور ترکیہ کو ایف-۳۵ کی فروخت روکنے کے لیے
دسمبر
حماس: قیدیوں کو پھانسی دینے کا قانون، مقبوضہ حکومت کی طرف سے ان کے قتل عام کو جائز قرار دینے کی جانب ایک خطرناک قدم ہے
?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں: حماس نے صہیونی حکومت کی کینیسٹ پارلیمان میں فلسطینی قیدیوں
مارچ
طالبان کے وزیر خارجہ کی قطر میں امریکی ایلچی سے ملاقات
?️ 24 مئی 2022طالبان کے وزیر خارجہ امیرخان متقی نے قطر میں امریکی ایلچی سے
مئی
امریکی تجزیہ کار کا ایران کی طرف سے نشانہ بنائے گئے اسرائیلی اڈوں کا انکشاف
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: واشنگٹن میں مقیم سیاسی تجزیہ نگار نے ایک انگریزی تجزیے
جولائی
دشمن کو بھی جنگ میں حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا
نومبر
ہم غزہ کے المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے: ہیرس
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم
جولائی
بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 17 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ
فروری