سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔

صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا سیلابی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام محکمے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں، موجودہ صورت حال کا کئی دہائیوں کے بعد سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سپل وے کھولے جس سے دریا بپھر گئے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر معاملات زیادہ خراب ہوئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتی ہوں ادارے سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتِ حال پیدا ہوئی، جہاں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں لوگوں کا بروقت انخلا مکمل کیا جائے، ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں، سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو کھانا ، پینا اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، ریسکیو آپریشن میں 6لاکھ متاثرین اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور اور دیگر خطرات والے علاقوں میں لوگوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سائنسدانوں نے انسانی جسم سے بجلی بنانے والی بیٹری کی تیار

?️ 16 فروری 2021واشنگٹن ڈی سی {سچ خبریں} آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے

ویکیپیڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک انفوگرافک میں مغربی ایشیائی اور

’اصل اور نقل کی پہچان مشکل‘ گوگل کا جدید امیج جنریشن ماڈل نینو بنانا پرو متعارف

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: جی پی ٹی امیج، گروک اور نینو بنانا کے نقشِ

وزیر اعظم آزادکشمیر کا ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار

?️ 27 اکتوبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ

آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے جمعرات کو

سویڈن سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی ہجرت

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سویڈن کے مسلمانوں نے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم میں

وطن کی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے زیادہ اہم ہے۔ خواجہ آصف

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

موساد کا سربراہ اپنے واشنگٹن کے خفیہ دورے میں کیا ڈھونڈ رہا تھا؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:دو امریکی ذرائع نے Axios ویب سائٹ کو بتایا کہ موساد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے