?️
سانگھڑ: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کو کم از کم کھانا پہچانے کے ساتھ ساتھ امدادی کیمپ قائم کیے جائیں اور اگلے مرحلے میں ان کے گھروں سے پانی نکالا جائے گا۔
سانگھڑ میں وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کو آفت زدہ قرار دینے کی ضرورت ہے، میں کل اور آج سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد سے ملا ہوں اور کچھ شکایتیں بھی ملی ہیں، مگر جو اس مشکل وقت میں حکومت سندھ کے عزم پر پورا نہیں اترے گا ان کو سزا ملے گی، پھر چاہے وہ انتظامیہ سے ہو یا منتخب نمائندوں سے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ہیں، میں سندھ کے لوگوں کا درد سمجھ سکتا ہوں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہر دو چار گھنٹے بعد مجھ سے صورتحال پر پوچھتے رہتے ہیں اور وہ خود بھی آنا چاہتے تھے مگر کچھ ممالک کا دورہ کرنے وہ یورپ گئے ہیں اس لیے آ نہیں سکے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اس وقت وفاقی حکومت کے اتحادی ہیں اس لیے ہمیں وفاق سے بھی امید ہے کہ وہ مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وسائل کی دستیابی میری ذمہ داری ہے مگر وہ وسائل لوگوں تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں کو ہم پہلے ہی آفت زدہ قرار دے چکے ہیں جس سے لوگوں کو کچھ ریلیف ملتا ہے، مگر ہم وفاقی حکومت اور زرعی ترقیاتی بینک سے بات کرکے اس سال کا قرض معاف کروانے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا کہ میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہوں کہ اگر 2011 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہ ہوتی تو شاید ہم اس سیلاب سے اس طرح نہ نکل پاتے اور آج بھی میں کہتی ہوں کہ جب آصف علی زرداری صدر تھے وہ خود سیلاب متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اگر قومی شناختی کارٖڈ بنوانے کا جذبہ پیدا ہوا تو وہ بھی اس وقت کے سیلاب کے دوران ہوا کیونکہ اس وقت وطن کارڈ، پاکستان کارڈ جیسے فلاحی پروگرام شروع ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر شخص کو راشن پہنچے گا اور ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ منصفانہ تقسم ہو اور اگر اس میں کوئی منفی عناصر شامل ہوتے ہیں تو ہم ان کو بھی آگے لاتے ہیں، اسی طرح حقیقت کے برعکس غلط رپورٹنگ کی بھی نشاندہی کریں گے۔
قبل ازیں ترجمان سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا ہے۔
بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم واٹر بورڈ کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں، اسی طرح ہم واسا کو بھی ٹھیک کریں گے، ایل بی او ڈی میں ابھی بھی پانی کی وہ لیول ہے جو 2020 میں تھا، ایل بی او ڈی میں 2020 میں زیادہ شگاف پڑے تھے، اب صرف ایک شگاف پڑا ہے جو فوری بند کیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم 60 فیصد وسائل کراچی اور 40 فیصد صوبے کے دیگر شہروں کو ٹھیک کرنے پر خرچ کریں گے، مزید کہا گیا کہ جو قدرتی آبی گزر گاہیں تھیں ان کو بند کر کے ان کی جگہ ایل بی او ڈی بنایا گیا اور ان ایل بی او ڈی کی خامیوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے 13 لاکھ 56 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 5 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ساڑھے 11 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصل تباہ ہو گئی ہے جبکہ اس وقت تک 37 ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں اس وقت تک سیلاب سے 216 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
میانمار کی عدالت کی طرف سے ایک سوچی وکیل کے لئے عجیب حکم
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آنگ سان سوچی کے سینئر وکیل نے
اکتوبر
صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گندم کے کھیتوں کو لگائی آگ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: صیہونی آباد کاروں نے جمعرات کو نابلس کے جنوب میں
جون
مارگلہ کی ملکیت فوج کو کیسے دی گئی؟ سپریم کورٹ
?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مونال گروپ آف کمپنیز کی
مارچ
پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں فوجی اور سول قیادت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔سید یوسف رضا گیلانی
?️ 6 جون 2025ملتان: (سچ خبریں) پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،بھارت سے حالیہ
جون
استقامتی محاذ کے نشانے پر سب سے حساس صیہونی مراکز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی ذرائع ابلاغ میں ایسی متعدد رپورٹیں شائع ہوئی ہیں جن
نومبر
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے
?️ 31 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت
دسمبر
یہ تمام اپوزیشن والے بروکر ہیں،عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے:ڈاکٹر شہباز گل
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا
مارچ
اگر روس اور یوکرین نے امریکی امن منصوبے کو قبول نہ کیا تو کیا ہوگا؟ امریکہ کی زبانی
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب اور ممکنہ آئندہ نائب
اپریل