سیلاب زدگان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری

?️

کراچی: (سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان لے کر اقوام متحدہ کی 2 پروازیں ہفتے کے روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس شپمنٹ میں 15.6 ٹن امدادی سامان موجود ہے جس میں ہیضے کی کٹس، پانی اور متعدد مقاصد کے لیے قابل استعمال خیمے شامل ہیں جنہیں طبی خیموں کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ امدادی اشیا دبئی حکومت اور انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی (آئی ایچ سی) کے تعاون سے پاکستان کو فراہم کی گئیں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے کہا کہ ہم اس وقت طبی سہولیات اور سامان تک رسائی کو یقینی بنانے، بیماری کے پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترکیہ سے عطیہ

اس کے علاوہ ترک ہلال احمر نے 200 خیمے، 1900 کمبل، 300 گدے اور دیگر امدادی اشیا بھی عطیہ کی ہیں، ترکیہ کی جانب سے عطیہ کیا گیا یہ امدادی سامان تفتان میں ہلال احمر پاکستان کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

ہلال احمر بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ترک ہلال احمر کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والی مزید 2 ٹرینیں جلد پاکستان بھیجی جائیں گی۔

روہڑی تک ریلوے سروس بحال

دوسری جانب 10 مسافر ٹرینیں 15 ستمبر سے بحال کردی جائیں گی جب کہ پاکستان ریلوے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ سندھ کا ریل کے ذریعے رابطہ دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کئی علاقوں میں سیلابی پانی کی وجہ سے پٹڑیاں ڈوب جانے کے بعد 3 ہفتے قبل ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا تھا، تاہم ٹرین سروسز صرف روہڑی ریلوے اسٹیشن تک بحال کی جارہی ہیں۔

ریلوے حکام اس وقت تک لاعلم ہیں کہ کراچی اور بلوچستان کے لیے ٹرین سروس کب بحال ہوگی، خدشہ ہے کہ ان دونوں صوبوں کے درمیان ٹرین سروس بحال ہونے میں مہینوں بھی لگ سکتے ہیں۔

بحال کی جانے والی 10 ٹرینوں میں خیبر میل پشاور سے روہڑی ، رحمٰن بابا ایکسپریس پشاور سے روہڑی، کراچی ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے روہڑی، گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے روہڑی تک، علامہ اقبال ایکسپریس وزیرآباد سے روہڑی، فرید ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، قراقرم ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، پاک بزنس ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک اور جعفر ایکسپریس پشاور سے روہڑی تک شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: نیٹو رہنما

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے رہنماؤں نے

نائجیریا میں مسلح افراد کے 3 دیہات پر حملوں سے 46 افراد ہلاک 

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:آج اتوار کے روز ایک معروف خبر رساں ادارے نے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 79 افراد کا انتقال ہو گیا

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس  کی چوتھی لہرکے وار جاری ہیں

پاکستان و چین کا ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کا تاریخی معاہدہ

?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور

اسرائیلی معیشت پر دباؤ میں اضافہ

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں واقع اشدود بندرگاہ کے ملازمین نے آج بغیر

پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت کی۔

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکمراں

ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق

ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ

?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے