?️
راولپنڈی: (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بار اسلام آباد کے لئے کال دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک بار پھر موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اور اب غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالاجا رہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں سیلاب نےلوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
سیلاب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ساکھ راکھ بنادی ہے
انہوں نے کہا کہ عوام لوٹا ممبران کی شکل نہیں دیکھناچاہتے، جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں، دوسرے ملک کیسے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں پٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مستقل کے حالات کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر ستم گر ہوگا، سیلاب اترے گا تو سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد آنے کی کی کال دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیری بلاسم غور سے سن لو یہ جو میرے اور میرے لوگوں کے خلاف حربے استعمال کررہے ہو، آپ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک کی خاطر کوئی ایسی حرکت نہیں کررہا جس سے ملک کو نقصان ہو، اگر میری کمر دیوار کے ساتھ لگا دی تو یاد رکھیں کورنر ٹائیگر بن جاؤں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ روز، بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ایک کال دوں گا اور حکمرانوں کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ حکمرانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ابھی بھی وقت ہے، صاف اور شفاف انتخابات کروائیں، اپنے آپ کو بھی بچاؤ اور میرے ملک کو بھی بچاؤ۔
عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور ان کے پیچھے جو بھی ہیں، کان کھول کر میری بات سن لو، جتنا ڈرانے اور دبانے کی کوشش کرو گے، اتنا اور مقابلہ کروں گا۔


مشہور خبریں۔
شوکت ترین واشنگٹن روانہ ہوگئے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو شوکت ترین
اکتوبر
پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
غزہ میں شکست تسلیم کرنا: میدان جنگ سے داستانوں کی جنگ تک
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں اپنے جرائم کو جائز قرار دینے کے لیے
اگست
فیشن میں مجھے کوئی اداکارہ ٹکر نہیں دے سکتی: نوشین شاہ
?️ 17 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ایک سوال کے جواب
ستمبر
کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
فروری
یوکرینی صدر کو برخاست کیے جانے کا امکان
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کے
نومبر
امریکی الکشن امیدواروں میں افراتفری
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:مظاہرے ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹیس نے کہا کہ
جولائی
آتشیں اسلحے پر قابو پانے کے لیے کئی ہزار امریکیوں کے مظاہرے
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کی تعداد میں اضافہ اور
جون