سید علی گیلانی نے شہید کا رتبہ پایا ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا  کہنا ہے شیخ رشید نے کہا کہ سید علی گیلانی نے شہادت کا رتبہ پایا ہے، انہوں نے آخری دم تک لڑائی لڑی، سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ سوگ منا رہے ہیں،سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی۔ را اور این ڈی ایس کا ستیا ناس ہوگیا ہے، چہرے لٹک گئے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوئی امریکی پاکستان میں نہیں ہے، جو آئے تھے چلے گئے، آج 6 سو جاپانیوں کو اجازت دی ہے، جو بھی کہے گا 21 دن کا ٹرانزٹ ویزہ دیں گے، ممکن ہے آج چمن کا بارڈر کچھ دیر کیلئے بند کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا وقت آنے والا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت سے بات کرنا ہوگی، یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں ہے، مل بیٹھ کر ملک کو آگے لے جانے کا وقت ہے، کسی شخص کو انتشار اور خلفشار سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قومی مفاہمت اور بات ہے قومی حکومت اور بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی حکومت خواب دیکھنے کی بات ہے، قومی مفاہمت کے لیے ہم تیار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس ڈرون کیمرے بھی ہیں، سی ڈی اے کو کہا ہے کہ مارگلہ روڈ ڈائریکٹ کوہسار سے ملادیا جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کا کردار ادا کرنا ہے، پاکستان ایک کوریڈور ہے، دس ہزار لوگوں کو پاکستان کی انٹری دی جس میں 9 ہزار واپس جاچکے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا ایک نئا گروہ فلسطینیوں کے ہاتھوں گرفتار

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس تناظر میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی

وزیر خارجہ نے فلسطین میں جاری مظالم رکوانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا

?️ 20 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں جاری مظالم

غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے غزہ شہر پر جنگ

متجاوزین کو مصون رکھنے سے قانونی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے: ایران

?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں:ایران کے اقوام متحدہ میں مندوب نے کہا ہے کہ

صیہونی جوہری ہتھیار

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیراعظم نے غیر واضح طور پر اس

ہم جنس پرستوں کے لیے سویڈن کی مدد کا نیا طریقہ

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:جمعے کے روز، سویڈش ہم جنس پرستوں کے گروپوں نے اسٹاک

برکس کرنسیوں کے بارے میں ٹرمپ کے خدشات پر کریملن کا ردعمل

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کریملن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل ظاہر

ہمارے صہیونیوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہیں: حزب اللہ

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: لبانانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مزاحمت پارلیمانی گروپ کے نمائندے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے