🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شیخ رشید نے کہا کہ سید علی گیلانی نے شہادت کا رتبہ پایا ہے، انہوں نے آخری دم تک لڑائی لڑی، سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ سوگ منا رہے ہیں،سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی۔ را اور این ڈی ایس کا ستیا ناس ہوگیا ہے، چہرے لٹک گئے ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوئی امریکی پاکستان میں نہیں ہے، جو آئے تھے چلے گئے، آج 6 سو جاپانیوں کو اجازت دی ہے، جو بھی کہے گا 21 دن کا ٹرانزٹ ویزہ دیں گے، ممکن ہے آج چمن کا بارڈر کچھ دیر کیلئے بند کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا وقت آنے والا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت سے بات کرنا ہوگی، یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں ہے، مل بیٹھ کر ملک کو آگے لے جانے کا وقت ہے، کسی شخص کو انتشار اور خلفشار سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قومی مفاہمت اور بات ہے قومی حکومت اور بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی حکومت خواب دیکھنے کی بات ہے، قومی مفاہمت کے لیے ہم تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس ڈرون کیمرے بھی ہیں، سی ڈی اے کو کہا ہے کہ مارگلہ روڈ ڈائریکٹ کوہسار سے ملادیا جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کا کردار ادا کرنا ہے، پاکستان ایک کوریڈور ہے، دس ہزار لوگوں کو پاکستان کی انٹری دی جس میں 9 ہزار واپس جاچکے۔
مشہور خبریں۔
غزہ سے جنین تک فلسطینی غزہ
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کا نام لیا جاتا ہے
مئی
غزہ میں تل ابیب کا نصف ملین ڈالر کا غبارہ تباہ
🗓️ 19 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج کا ایک غبارہ جو کہ غزہ کی پٹی
جون
اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی
🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک
اکتوبر
ایک اور یورپی ملک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسلووینیا کی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے
جون
ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ، اہلکار شہید
🗓️ 31 دسمبر 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں
دسمبر
نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پر یورپ کا خیرمقدم
🗓️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین
نومبر
مصر، اردن اور خلیج فارس کے عرب ممالک خطرے میں
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صنعاء حکومت کے نائب وزیر اعظم برائے دفاع اور سیکورٹی
اکتوبر
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست