🗓️
لاہور (سچ خبریں) سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 7 ملزمان گرفتارکر لئے گئے گذشتہ بارہ گھنٹوں میں پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاہے، گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے کی گئیں، مذکورہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کا ایکشن جاری ہے ، مزید سات ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ، جس کے بعد ملزمان کی کل تعدادایک سو اکتیس ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تفتیش سائنٹفک انداز سے کی جارہی ہے، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی سی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا سے گزشتہ بارہ گھنٹے میں عمل میں آئی ۔
اب تک کی تحقیقات کے مطابق ایک سو چوبیس زیرحراست افراد میں سے چھبیس ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے جبکہ زیر حراست افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے اپنے بیان میں کہا وزیراعلی اور آئی جی پنجاب تحقیقات کو مانیٹر کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب نےپراسیکیوشن کا ٹاسک سیکرٹری پراسکیوشن کوسونپا ہے۔
یاد رہے تھانہ اگوکی میں سیالکوٹ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی،اقدام قتل کی دفعات شامل کیں تھی ، اس کے علاوہ مقدمے میں قتل کی منصوبہ بندی، نعش کی بےحرمتی سمیت دیگردفعات بھی شامل ہیں۔ایف آئی آرمیں800سے900نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف
جون
غزہ میں متعدد صیہونی جاسوس گرفتار
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حماس تحریک کے بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ
فروری
حماس نے اسرائیل پر آگ کا گولہ کیسے پھینکا؟
🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کی نئی تجویز پر تحریک
مارچ
سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔رہنما فواد چوہدری
🗓️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم
جولائی
فرانس کا حیران کن انتخابات
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے لبریشن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں سوال
جولائی
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اقوام متحدہ کے ارکان کا ردعمل
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ارکان نے فلسطین کی آزاد ریاست کے
مئی
صمصام بخاری کی آڈیو لیک 9 مئی واقعات میں عمران خان کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے، عطا تارڑ
🗓️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا
اگست
دشمن قوتیں ہمارے اور چین کے تعلقات کمزور نہیں کر سکتیں:عمران خان
🗓️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور
اگست